تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 295
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 24 مارچ 1944ء۔اس کے علاوہ گریجوایٹوں اور ایم۔اے پاس نو جوانوں کی بھی ضرورت ہے تا پروفیسر وغیرہ تیار کئے جاسکیں۔ایسے ہی واقفین میں سے آئندہ ناظروں کے قائم مقام بھی تیار کئے جاسکیں گے۔آگے ایسے لوگ نظر نہیں آتے، جنہیں ناظروں کا قائم مقام بنایا جا سکے۔میری تجویز ہے کہ واقفین نو جوانوں کو ایسے کاموں پر بھی لگایا جائے اور ایسے رنگ میں ان کی تربیت کی جائے کہ وہ آئندہ موجودہ ناظروں کے قائم مقام بھی ہوسکیں۔پس ایم۔اے پاس نو جوانوں کی ہمیں ضرورت ہے، جو کوئی خاص علم پڑھانے کا ملکہ رکھتے ہوں۔اگر گریجوایٹ بھی ہوں تو ایسے رنگ میں ان کی تربیت کی جاسکتی ہے کہ وہ کام دے سکیں۔مگر بہتر یہی ہے کہ وہ ایم۔اے پاس ہوں“۔مطبوع الفضل 31 مارچ 1944ء) 295