تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 17

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 105 اپریل 1940ء وجہ سے ہو۔میں یہ بات بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ پچھلے دنوں میں ڈاک دفتر میں جاتی تھی اور میرے پاس خلاصے آتے تھے، اس لئے ممکن ہے بعض وعدے نظر انداز ہو گئے ہوں بلکہ میرا غالب گمان یہ ہے کہ بعض وعدے نظر انداز ہو گئے ہیں۔اس لئے جن دوستوں کو ان کے وعدے پہنچ جانے کی اطلاع نہ ملی ہو وہ پھر بھیج دیں اور اس طرح ممکن ہے جو کمی ہے وہ ان وعدوں کے مل جانے پر پوری ہو جائے“۔(مطبوعہ الفضل 11 اپریل 1940 ء ) 17