تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 276 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 276

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 28 جنوری 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم بڑی شان اور عظمت کت ساتھ پوری ہوگی۔مثیل مسیح ان کنواریوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور لے جائے گا اور وہ قومیں، جو اس سے برکت پائیں گی ، خوشی سے پکار اٹھیں گی کہ هوشعنا، هو شعنا۔اس وقت انہیں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانا نصیب ہو گا اور اسی وقت انہیں حقیقی رنگ میں مسیح اول پر سچا ایمان نصیب ہوگا۔اب تو وہ قو میں انہیں خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دے کر در حقیقت گالیاں دے رہی ہیں لیکن مقدر یہی ہے کہ میرے بوئے ہوئے بیچ سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہوگا کہ یہی عیسائی اقوام مثیل مسیح سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کے نیچے بسیرا کریں گی اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل ہو جائیں گی اور جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے ویسے ہی زمین پر آجائے گی۔( مطبوعه الفضل یکم فروری 1944ء) 276