تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 265
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1943ء تحریک جدید کے ذریعہ قرب الہی کے عظیم الشان موقع کو ضائع مت کرو خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1943ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گذشتہ چند دنوں سے مجھ پر پھر اسی قسم کے مرض کا حملہ ہو گیا ہے، جس قسم کا مرض مجھے مئی کے مہینہ میں ہوا تھا اور گویہ حملہ اتنا شدید نہیں ہے مگر پھر بھی نہایت سخت اور تکلیف دہ کھانسی کی شکایت پیدا ہوگئی ہے۔پچھلی دفعہ جب مرض کا آغاز ہور ہا تھا، مجھے بجٹ کی مجلس میں شامل ہونا پڑا۔جس کے بعد میری بیماری لمبی اور تکلیف دہ صورت اختیار کر گئی اور آج بھی بیماری کے شروع میں ہی جمعہ کا دن آگیا ہے۔مگر چونکہ اب وقت آ گیا تھا کہ نئے سال کے چندہ تحریک جدید کے متعلق جماعت کے سامنے اعلان کر دیا جائے۔اس لئے گوگذشتہ تجربہ کی بنا پر مجھے خطرہ معلوم ہوتا تھا کہ میری بیماری پھر خدانخواستہ لمبی شکل اختیار نہ کر لے مگر میرے دل نے برداشت نہ کیا، جس دس سالہ تحریک کی ابتداء میں نے کی تھی، اس کے آخری سال کی تحریک کرنے کے فخر سے میں محروم رہوں۔نتائج سب اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہوتے ہیں اور مستقبل کا علم بھی اسی کو ہے۔بہت کوششیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انسان کو مستقبل کا علم ہو تو وہ ان کو ترک کرنے پر مجبور ہو جائے اور بہت کوششیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انسان کو مستقبل کا علم ہو تو وہ کسی صورت میں بھی ان کو چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو۔ہزاروں افعال انسان آئندہ کی بہتری کیلئے کرتا ہے مگر ان کا نتیجہ نہایت خراب نکلتا اور اس کی تمام ششیں رائیگاں چلی جاتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہزاروں کا میابیاں جو اس کو ، اس کے خاندان کو اور اس کی قوم کو چار چاند لگا دینے والی ہوتی ہیں اور تھوڑی سی کوشش سے حاصل ہو سکتی ہے۔مستقبل کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے انسان ان کو ضائع ہونے دیتا ہے اور محض تھوڑی سی کوشش نہ کرنے کی وجہ سے اس کی آئندہ نسلیں سینکڑوں سال تک ان عزتوں اور کامیابیوں سے محروم ہو جاتی ہیں، جو تھوڑی سی کوشش تھوڑی سی جد و جہد اور تھوڑی سی قربانی سے اس کو یا اس کے خاندان کو یا اس کی قوم کو حاصل ہو سکتی تھیں۔ہم نے بھی ایک کوشش کی ہے، خدائی اشاروں کے ماتحت کی ہے، خدائی حکمتوں کو سمجھتے ہوئے کی ہے اور خدائی پیشگوئیوں کو پورا کرنے کیلئے کی ہے۔ہماری یہ کوشش نہایت حقیر ، نہایت معمولی اور 265