تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 261

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم " اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 12 لومبین اسلام کی فتح اور مسلمانوں کا غلبہ محض تبلیغ سے وابستہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 12 نومبر 1943ء میں اس وقت دنیا کی حالت پر جتنا بھی غور کرتا ہوں، مجھے زیادہ سے زیادہ اس بات پر یقین ہوتا چلا جاتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام کی فتح اور مسلمانوں کا غلبہ محض تبلیغ سے وابستہ ہے۔تبلیغ کے بغیر اسلام اور مسلمانوں کے غلبہ کی کوئی صورت نہیں۔آج صرف ایک چیز ہے جو مسلمانوں کو کامیاب بنا سکتی ہے۔اور وہ وہی چیز ہوسکتی ہے، جو دلوں کو مسخر کرلے اور دلوں کو مسخر کرنے کیلئے سوائے تبلیغ کے اور کوئی ہتھیار نہیں۔یہی تبلیغ کا ہتھیار ہے، جو خدا نے ہمیں دیا ہے۔جتنی جلدی مسلمان اس ہتھیار کو استعمال کریں گے ، اتنی ہی جلدی انہیں غیر اقوام سے آزادی حاصل ہوگی اور جتنی دیر وہ اس ہتھیار کے استعمال کرنے میں لگائیں گے، اتنی ہی ان کی غلامی کی زنجیریں لمبی اور ممتد ہوتی چلی جائیں گی۔العیاذ باللہ۔( مطبوع الفضل 20 نومبر 1943ء) 261