تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 232
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1943ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم اس کے علاوہ جن جماعتوں نے شروع میں ہی اپنے وعدوں کی لسٹیں فوری طور پر مرتب کر کے بھجوادی تھیں اور جن کی جماعتوں کے سارے افراد اس میں حصہ لے چکے ہیں، ان کو بھی میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان لسٹوں پر دوبارہ نظر ڈال لیں اور جو دوست اس میں پہلے حصہ لے چکے ہیں مگر انہوں نے اپنی طاقت اور وسعت سے کم حصہ لیا ہے، ان کو دوبارہ تحریک کریں۔اسی طرح اگر کوئی دوست رہ گیا ہو تو اسے بھی تحریک کریں اور اس طرح وہ بھی اپنی لسٹیں ہر لحاظ سے مکمل کر کے 31 جنوری تک مرکز پہنچادیں۔ان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ہماری جماعت میں ایسے لوگ ہیں، جنہیں جنگ کی وجہ سے نئی ملازمتیں ملی ہیں یا ان کے عہدوں میں ترقی ہوئی ہے۔جس حد تک لٹیں یہاں آچکی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے، ان میں سے ایک اچھی تعداد نے خدا تعالیٰ کے فضل سے کوشش کی ہے کہ وہ اپنی زیادہ آمدنیوں کے مطابق چندہ لکھوائے۔مگر کچھ لوگ اب بھی ایسے ہیں، جنہوں نے اپنی آمدنی کے مطابق چندے نہیں لکھوائے۔ان کو بھی میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے وعدے اپنی آمدنیوں کے مطابق کر لیں۔میں نے اس کے متعلق کوئی حد بندی نہیں کی کیونکہ ہر شخص کی آمدن اس کے حالات کے ماتحت مختلف ہوتی ہے۔کسی شخص کی آمد تھوڑی ہوتی ہے مگر اس کے اخراجات اس تھوڑی آمد سے بھی کم ہوتے ہیں۔کسی شخص کی آمد بظاہر زیادہ ہوتی ہے مگر اس کے اخراجات اس آمد سے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔پس ہم نہیں کہ سکتے کہ کوئی شخص کس حد تک قربانی کر سکتا ہے؟ اس بارہ میں ہرا ں اپنے ایمان اور اپنے اخلاص کے مطابق خود ہی فیصلہ کر سکتا ہے اور اسی پر اس فیصلہ کا چھوڑ دینا زیادہ مناسب ہوتا ہے۔پس میں ان تمام احمدیوں کو جن کی آمدن جنگ کی وجہ سے بڑھ گئی ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں اپنی اپنی آمدن کے مطابق حصہ لیں، ایسا نہ ہو کہ آمدن میں زیادتی کے باوجود وہ ثواب میں دوسروں سے پیچھے رہ جائیں مثلاً آج کل تاجروں کا کام بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی آمد نیوں میں غیر معمولی زیادتی ہو رہی ہے۔سینکڑوں تاجر ہماری جماعت میں ایسے ہیں، جن کی آمدنی آج کل کے حالات کی وجہ سے سینکڑوں سے اٹھ کر ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔پس وہ اگر اپنے گذشتہ سالوں کے چندہ کے مقابلہ میں زیادتی کریں تو وہ بہت تھوڑی ہوگی لیکن اگر اپنی گذشتہ اور موجودہ آمدنی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس نسبت سے چندہ میں اضافہ کریں تو یہ اضافہ بالکل اور ہوگا۔میں جانتا ہوں ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے مخلصین موجود ہیں، جو اپنی ماہوار آمد سے بھی زیادہ چندہ تحریک جدید میں دے رہے ہیں بلکہ بعض ایسے بھی ہیں، جن کی قربانی ان کی ماہوار 232