تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 231

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود و 22 جنوری 1943ء اللہ تعالیٰ کے محبت کے جام کے مقابلہ میں کون سی قربانی اہم کہلا سکتی ہے؟ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1943ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے تحریک جدید سال نہم کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان کے ان علاقوں کیلئے جہاں اردو بولی یا سمجھی جاتی ہے، 31 جنوری آخری تاریخ مقرر کی تھی۔جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے، جو ہمیشہ سابقون الاولون میں شامل ہونے کی کوشش کیا کرتے ہیں، اس سال جماعت کے بہت سے حصہ نے جلسہ سالانہ سے پہلے ہی اپنے وعدے بھجوانے کی کوشش کی تھی اور گذشتہ سالوں کی نسبت جلسہ سالانہ تک وعدوں کی جو آمد تھی ، وہ پہلے سے بہت زیادہ تھی۔لیکن جلسہ سالانہ کے بعد جو لوگ باقی رہ گئے تھے، ان کے وعدوں کی آمد کی رفتار نہایت ہی مست ہو چکی ہے اور اب صرف نو دن وعدوں کی روانگی میں باقی رہ گئے ہیں۔اس لئے میں ایک دفعہ پھر جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں، خصوصا کارکنوں کو کہ وہ اپنی ذمہ واری کو سمجھتے ہوئے اپنی اپنی جماعت کی لسٹوں کو جلد سے جلد مکمل کر کے بھجوا دیں۔مجھے اطلاع ملی ہے کہ قریبا پانچ سو پچاس افراد اور چھیاسٹھ جماعتیں ایسی ہیں، جن کے وعدے ابھی تک مرکز میں نہیں پہنچے۔گو یہ جماعتیں بالعموم گاؤں کی ہیں، جن کے چندے بہت کم ہوتے ہیں اور جن کیلئے لسٹوں کا فوری طور پر پر کرنا مشکل ہوتا ہے۔کیونکہ زمیندار آخری وقت تک اپنی آمد کی مقدار کا صحیح اندازہ لگانے کے انتظار میں رہتا ہے تا کہ اسے علم ہو سکے کہ وہ قربانی میں کتنا حصہ لے سکتا ہے ؟ مگر بہر حال جو مدت اس غرض کے لئے مقرر ہے، اس میں وعدوں کی لسٹوں کا آجانا ضروری ہے۔پس میں ان تمام جماعتوں کو، جن کی طرف سے وعدوں کی لسٹیں ابھی تک نہیں پہنچیں ، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ 31 جنوری تک اپنی لسٹیں مکمل کر کے کیکم فروری کو وعدے پوسٹ کر دیں۔اسی طرح جو افراد باقی رہ گئے ہیں اور جنہوں نے اب تک تحریک جدید کے چندہ کے سلسلہ میں اپنا کوئی وعدہ نہیں لکھوایا، ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اب وعدے لکھوانے کی میعاد میں بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ممکن ہے ان میں سے کسی نے اپنا وعدہ تو بھجوا دیا ہومگر مرکز میں نہ پہنچا ہو۔اس لئے وہ دیکھ لیں کہ انہیں وعدوں کی وصولی کی رسید پہنچ گئی ہے یا نہیں۔اگر انہیں رسید نہ پہنچی ہو تو وہ دوبارہ اپنے وعدے بھجوا دیں تا کہ وہ دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔231