تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 229

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم وو اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 08 جنوری 1943ء تحریک جدید کے اختتام پر خاص ظہور خطبہ جمعہ فرمودہ 08 جنوری 1943ء غالب 1945 ء اسلام اور احمدیت کے لئے کسی خاص ظہور کا سال ہو گا اور 1943 ء اس ظہور کی بنیاد کا موقعہ ہوگا۔لیکن ابھی میں اس مضمون پر غور کر کے صحیح طور پر نتائج اخذ نہیں کر سکا۔اگر یہ نتیجہ صحیح نکل آیا تو تحریک جدید کا اختتام اس خاص ظہور والے سال سے انشاء اللہ مل جائے گا۔اب تحریک جدید کا نواں سال ہے، 44 تحریک جدید کا دسواں سال ہوگا اور 45 ء اس کا خاتمہ ہے۔جو ایسا ہی ہو گا جیسے رمضان کے بعد عید آتی ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ 45ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک خاص سال ہوگا اور اس میں اسلام اور احمدیت کے غلبہ کا ظہور شروع ہو جائے گا“۔( مطبوع الفضل 07 فروری 1943ء) | 229