تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 7
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء اے دوستو ! اس سبق کو یا درکھو جو اس عید سے حاصل ہوتا ہے اور اپنے اندر سے نفاق کو دور کرو اور ابراہیم کی طرح اپنے بیٹوں کی قربانی کرو تا کہ تمہیں بھی حقیقی عید کا دن دیکھنا نصیب ہو۔ورنہ وہ شخص جو خوشی میں تو شامل ہو جاتا مگر تکلیف میں شامل نہیں ہوتا ، وہ منافق ہوتا ہے۔خدا اس نفاق سے ہر شخص کو اپنی پناہ میں رکھے۔( مطبوع الفضل 09 مئی 1940ء) 7