تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 179

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1942ء وو تم خون کی ندیوں میں چلنے کے لئے تیار رہو خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1942ء بسا اوقات انسان ایک چیز کو چھوٹی سمجھتا ہے اور اسے کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے، بسا اوقات انسان ایک وقتی قربانی کے لئے تیار ہو جاتا اور اسے دینے پر آمادہ ہو جاتا ہے لیکن ایک لمبی اور بظاہر نسبتا چھوٹی قربانی کرنی اس کے لئے بہت مشکل ہوتی ہے مثلاً تحریک جدید ہی ہے۔میں ہمیشہ خیال کیا کرتا ہوں کہ اگر جان دینے کا سوال ہوتا تو صرف پانچ ہزار مرد و عورت اپنے آپ کو پیش نہ کرتے ، جیسے تحریک جدید میں تقریبا اتنے ہی لوگوں نے حصہ لیا ہے بلکہ پندرہ ، میں تمہیں بلکہ چالیس ہزار آدمی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے۔مگر یہ قربانی چونکہ لبھی اور متواتر دس سال کے لئے تھی، اس لئے بہت سے ایسے لوگ جو ہمیشہ اپنی جان اور مال قربان کرنے کے دعوے کرتے رہتے تھے، پیچھے رہ گئے اور جو شامل ہوئے ، ان میں سے بھی ایک معتد بہ حصہ ایسا ہے جس نے قانون سے فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو تحریک جدید میں شامل کر لیا ہے، ورنہ در حقیقت وہ شامل نہیں۔کیونکہ ان کی آمد نیوں کے مقابلہ میں ان کی قربانیاں بہت ہی حقیر اور معمولی ہیں۔بے شک انسانی قانون کو انہوں نے پورا کر دیا ہے لیکن خدائی قانون کے ماتحت انہوں نے آنے کی کوشش نہیں کی۔پس یہ بہت بڑا فرق ہے جو ہمیں قربانی کے میدان میں دکھائی دیتا ہے کہ بہت سے لوگ وقتی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔کیونکہ انسان سمجھتا ہے میں نے ایک دفعہ قربانی کی تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔چنانچہ لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ اس غرض کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ ان کی گردنوں پر خنجر پھیر دیا جائے۔لیکن اگر انہی کو قید خانوں میں ڈال کر ان سے لمبی قربانیاں لی جائیں ، لوہے کی چٹکیوں سے ان کے گوشت نوچے جائیں، ان کی آنکھیں نکال لی جائیں اور ان کے ناک اور کان کاٹ لئے جائیں تو گووہ مریں گے نہیں مگر ان میں سے بہت سے لوگ جو جان دینے کے لئے تیار تھے ، واویلا کرنے لگ جائیں گے اور معافی کے خواستگار ہو جائیں گے۔کیونکہ چھوٹی اور لمبی قربانی، وقتی قربانی سے زیادہ ہیبت ناک اور خطر ناک ہوتی ہے۔179