تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 173

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 مئی 1942ء تمہارے قلوب خشیت الہی سے بھر جانے چاہئیں خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1942ء میں آج جماعت کو پھر ایک دفعہ تحریک جدید کے چندوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔نئے سال کی تحریک پر چھ ماہ کے قریب گزر گئے ہیں اور گویا وعدوں کی تاریخ کے لحاظ سے میعاد میں سے صرف چھ ماہ باقی ہیں۔مجھے اس بات سے مسرت ہے کہ اس دفعہ دوستوں نے پہلے بعض سالوں کی نسبت زیادہ مستعدی سے اپنے چندے ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال انہوں نے پچاس فیصدی زیادہ جلدی سے چندے ادا کئے ہیں۔گویا گزشتہ سال اگر آج کی تاریخ تک جماعت نے سور و پیداد کیا تھا تو اس سال ڈیڑھ سو ادا کیا ہے۔مگر پھر بھی پہلے چھ ماہ میں کہ یہی درحقیقت زیادہ زور کے ساتھ کام کرنے کے مہینے ہوتے ہیں، ابھی تک نصف وعدے ادا نہیں ہوئے۔گویا باوجود پچاس فیصدی ادائیگی میں زیادتی کے وعدوں کا نصف ابھی تک ادا نہیں ہوا بلکہ قریب چالیس فیصدی کے ادا ہوا ہے۔پس جہاں یہ بات موجب مسرت ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت کہ جن کا گزشتہ سال بھی مستعدی کا سال تھا کیونکہ اس سال اس سے گزشتہ سالوں کی نسبت دوستوں نے زیادہ مستعدی اور چستی سے کام لیا تھا۔اس سال اس مستعدی اور چستی کے سال سے بھی پچاس فیصدی زیادہ دوستوں نے ہمت دکھائی ہے مگر وعدوں کے لحاظ سے ابھی کمی ہے۔چونکہ وعدہ کی غرض اسے جلد سے جلد پورا کرنا ہوتی ہے۔اس لئے پہلے چھ ماہ میں کم سے کم وعدوں کا ساٹھ پینسٹھ فیصدی ادا ہو جانا چاہئے مگر ادائیگی اب تک ہوئی ہے 42 فیصدی کے قریب۔جیسا کہ میں نے کئی بار دوستوں کو توجہ دلائی ہے، اس روپیہ سے ہماری جماعت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت بڑی جائیداد خریدی جا رہی ہے۔جس کی قسطیں ادا کی جارہی ہیں اور ایک لاکھ روپیہ سالانہ کے قریب اس پر خرچ آتا ہے۔اگر ہم یہ قسطیں ادا کر کے اس جائیداد کو چھڑانے کے قابل ہو جا ئیں تو عام قیمتوں کے لحاظ سے بھی یہ پندرہ سولہ لاکھ روپیہ کی جائیداد ہو جاتی ہے اور اگر صحیح طور پر آباد کی جاسکے تو یہ میں بائیں لاکھ روپیہ کی جائیداد ہوگی اور یہ جائیداد گویا ایک ایسار نیز روفنڈ ہو جائے گا کہ جس سے تحریک جدید کے مستقل اخراجات پورے کئے جاسکیں گے اور مبلغوں کو دنیا میں پھیلایا جا سکے گا۔لیکن اگر دوست اس وقت چستی اور 173