تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 167 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 167

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1942ء نے108 کی بجائے 337 روپے کا وعدہ کر دیا۔جو پہلے وعدہ سے تین گنے سے بھی زیادہ ہے۔اسی طرح اور بھی کئی دوست ہیں، جنہوں نے نمایاں اضافوں کے ساتھ وعدے کئے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی یہ ایک عجیب قدرت ہے کہ غربا میں قربانی کی مثالیں زیادہ پائی جاتی ہیں۔حالانکہ قحط کی وجہ سے غر باسخت تنگی سے گزارہ کر رہے ہیں اور ان کی مالی حالت کمزور ہے۔شاید اس میں حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ چونکہ جانتا ہے کہ اس کے غریب بندے دنیا میں تکالیف سے دن گزار رہے ہیں، اس لئے وہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کے گھر کو بہتر بنادے اور اسی لئے وہ ان کے دل میں دین کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرنے کا جوش پیدا کر دیتا ہے تا کہ ان کی دنیوی تکالیف کا آخرت میں ازالہ ہو جائے اور وہ اللہ تعالی کی زیادہ سے زیادہ نعماء کے مستحق ہو جائیں۔بہر حال اب ہندوستان کی جماعتوں اور افراد کے لئے تحریک جدید کے وعدوں میں صرف سات دن باقی رہ گئے ہیں۔پس میں اس سال کی تحریک کے وعدوں کے لئے آج آخری اعلان کرتا ہوں۔اس کے بعد میں کوئی اور اعلان نہیں کر سکوں گا کیونکہ اگلا جمعہ 31 تاریخ کو ہے، جس کے بعد وعدوں کے بارہ میں کوئی تحریک نہیں کی جاسکے گی۔پس میں مقامی جماعت کے دوستوں اور بیرونی جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فوراً اس کام میں لگ جائیں اور وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے تمام جماعتیں اور افراد اپنے اپنے وعدوں کی اطلاع مرکز میں پہنچادیں اور ایسا نیک نمونہ دکھائیں کہ جس طرح پہلے سال کی تحریک گزشتہ سالوں سے بڑھ کر رہی ہے، اسی طرح اس سال کی تحریک گزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ کامیاب رہے بلکہ گزشتہ تمام سالوں سے اس سال کی تحریک بڑھ کر رہے تا کہ وعدوں میں زیادتی کی جو تحریک میں نے اس دفعہ کی ہے، اس کا عملی نمونہ بھی ہماری جماعت پیش کر سکے۔مطبوع الفضل 25 جنوری 1942ء) 167