تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 147
تحریک جدید - ایک الہی تحریک نی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1942ء اپنی نیتوں کو درست کرو، اپنے ارادوں کو نیک بناؤ اور اپنی کمروں کوکس لو خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1942ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” میں نے نومبر کے آخر میں تحریک جدید، سال ہشتم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے دوستوں کو اس میں شمولیت کی تحریک کی تھی۔اور ہندوستان کے لئے اس کے وعدوں کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی تھی۔یعنی وعدوں کے جن آخری خطوط پر ڈاکخانہ کی 31 جنوری کی مہر ہوگی یا یکم فروری کی مہر لگی ہوئی ہوگی، ان کو تو درج کر لیا جائے گا مگر اس کے بعد آنے والے وعدوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔سوائے ہندوستان کے ان علاقوں کے وعدوں کے جہاں اردو زبان نہیں بولی جاتی مثلاً بنگال یا مدراس وغیرہ اور سوائے ان ہندوستانی افراد اور ہندوستانی جماعتوں کے وعدوں کے جو ہندوستان سے باہر ہیں۔ان کے وعدے 30 اپریل تک قبول کئے جاسکتے ہیں اور 30 جون میں نے ان وعدوں کی تاریخ مقرر کی تھی ، جوان غیر ممالک سے آتے ہیں جہاں کی جماعتیں ان ممالک کے باشندوں سے ہی بنی ہوئی ہیں یا ان کی اکثریت ان ممالک کے باشندوں پر مشتمل ہے۔ہندوستانیوں کی ان میں کثرت نہیں جیسے انگلینڈ ہے، سماٹرا ہے، جاوا ہے، ویسٹ افریقہ ہے یا امریکہ وغیرہ ہیں، ان ممالک کے احمدیوں کے لئے وعدے بھجوانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔20 دسمبر سے چونکہ دوست اور احباب قادیان آنے کی فکر میں لگ جاتے ہیں اور کئی لوگ تو اس سے پہلے ہی قادیان آجاتے ہیں اور چونکہ قریباً تمام جماعتوں کے کارکن جلسہ سالانہ پر آئے ہوئے ہوتے ہیں۔اس لئے لازمی طور پر دسمبر کا آخری ہفتہ اور جنوری کا پہلا ہفتہ اس کام کے لحاظ سے بالکل خالی ہوتا ہے، کیونکہ واپس جانے والے دوست متفرق اوقات میں واپس جاتے ہیں اور پھر کچھ دن آرام میں گزر جاتے ہیں۔اس طرح سات آٹھ جنوری تک وہ صحیح رنگ میں کوئی کام کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔بہر حال اب چونکہ وہ آرام کا وقت گزر گیا ہے اور صرف تین ہفتے ہندوستان کے دوستوں کے وعدوں کی میعاد میں باقی رہ گئے ہیں۔جن میں کارکنوں نے اپنی اپنی جماعت کے ہر فرد تک پہنچنا ہے، ان۔147