تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 145
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از تقریر فرموده 13 اپریل 1941ء یہ دن بہت نازک ہیں دوستوں کو چاہیے کہ وہ دن رات دعائیں کریں وو تقریرفرمودہ 13 اپریل 1941 ء بر موقع مجلس شوری میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر اس جنگ میں جرمنی کو شکست ہوئی تو اس کے بعد تبلیغ کا بہترین مقام جرمنی ہوگا۔جرمن قوم تین سو سال سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس غرض کے لئے اس نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں۔مگر ابھی تک وہ اپنے ارادہ میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اگر اس جنگ میں بھی اسے کامیابی حاصل نہ ہوئی تو ہم اسے بتا سکیں گے کہ خدا نے تمہاری ترقی کا کوئی اور ذریعہ مقرر کیا ہوا ہے۔جو سوائے اس کے کچھ نہیں کہ تم خدا کے دین میں داخل ہو جاؤ اور بحبل من اللہ ترقی کر جاؤ۔پھر تمہیں دنیا میں کوئی مغلوب نہیں کر سکے گا۔پس میں سمجھتا ہوں جرمن قوم کا اس شکست میں دینی لحاظ سے بہت بڑا فائدہ ہے۔اور عنقریب تبلیغ کے لئے ہمیں ایک ایسا میدان میسر آنے والا ہے، جہاں کے رہنے والے باتیں نہیں کرتے بلکہ کام کرتے ہیں اور زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی رنگ میں قربانیاں کر کے دکھاتے ہیں۔بہر حال یہ دن بہت نازک ہیں۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ دن رات دعائیں کریں۔اور نہ صرف خود دعائیں کریں بلکہ دوسروں کو بھی دعاؤں کی تحریک کریں۔یہاں تک کہ ہر شخص دعائے مجسم بن جائے۔اگر ایسا ہو جائے تو دنیا کی کسی طاقت سے تمہیں خطرہ نہیں ہو سکتا۔اگر خدانخواستہ کسی وقت اسلام اور احمدیت کے لئے خطرہ پیدا ہوا تو اس کی وجہ صرف یہی ہوگی کہ ہماری طرف سے دعاؤں میں کوتاہی ہوئی ہوگی۔یہ وجہ نہیں ہوگی کہ جرمن طاقتور ہیں یا کوئی اور قوم زیادہ ساز و سامان رکھتی ہے۔پس اپنے آپ کو بدنامی سے بچانے اور اسلام اور احمدیت کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ صرف یہی ہے کہ ہم دن رات دعاؤں میں لگے رہیں۔ور نہ ہم ننگے ہو جائیں گے اور دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم نے دعائیں نہیں کی تھیں۔اس کے بعد میں مجلس شوری کو ختم کرتا ہوں۔سب دوست میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمارے دلوں میں اپنے بھائیوں کے متعلق رافت اور محبت کے جذبات پیدا کرے۔اور ایسا سوز اور گداز ہمارے دلوں میں بھر دے کہ ہم ان کے غم کو اپنا غم اور ان کے دکھ کو اپنا کھ قرارد یں۔اسی طرح ہمیں دعائیں کرنی چاہیے کہ وہ عظیم الشان ذمہ داری، جو خدا تعالیٰ نے ہم 145