تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 1
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم وو وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 جنوری 1940ء احمدیت ہی دنیا کی مشکلات کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1940ء سیکھ۔۔۔۔۔فَلْيُبَلّغ الشَّاهِدَ الْغَائِب شاہد غائب تک اسے پہنچا دے“۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت اگر فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کی طرف پورے طور پر توجہ کرے تو جماعت کی ساری مشکلات چند دنوں میں دور ہو سکتی ہیں بلکہ جماعت کیا ، ساری دنیا کی مشکلات دور ہو سکتی ہیں کیونکہ احمدیت ہی ہے جو دنیا کی مشکلات کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔اگر احمدیت آج دنیا میں پھیلی ہوئی ہوتی تو جرمنی اور برطانیہ اور روس اور فن لینڈ کے جھگڑے ہی کیوں ہوتے ؟ یہ سب جھگڑے اسی لئے ہیں کہ احمدیت کی تعلیم ابھی تک دنیا میں نہیں پھیلی۔پس آج دنیا کے تمام جھگڑے انتظار کر رہے ہیں، احمدیت کے انتشار اور اس کی اشاعت کا۔اور دنیا کے تمام جھگڑے انتظار کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کی حکومت قائم ہونے کا۔اور اللہ تعالیٰ کی حکومت دنیا میں اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک احمدیت پھیل نہیں جاتی۔پس اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور وفاداری بھی یہی چاہتی ہے کہ احمدیت کو ہم دنیا میں جلد سے جلد پھیلائیں اور بنی نوع انسان کی محبت اور ان کی خیر خواہی بھی یہی چاہتی ہے کہ احمدیت کو ہم دنیا میں جلد سے جلد پھیلائیں تا کہ جھگڑے اور فساد دور ہوں اور دنیا میں امن قائم ہو جائے“۔(مطبوعہ افضل 19 جنوری 1940ء)