تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 113

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 1941ء آج دنیا کے پردہ پر صرف احمد یہ جماعت ہی اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1941ء آخر یہ صابر ا کے حکم پر عمل کرنے کی برکت ہی ہے، جو تبلیغ کی صورت میں ہمیں اس وقت دکھائی دیتی ہے۔ہماری جماعت کتنی چھوٹی سی ہے۔مگر باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کی تعداد نہایت قلیل ہے اور باوجود اس کے کہ ہماری جماعت نے ابھی وہ اعلیٰ نمونہ پیش نہیں کیا، جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے۔پھر بھی ساری دنیا میں ہماری جماعت تبلیغ کر رہی ہے اور دنیا کے لوگ اس بات کے معترف ہیں کہ اگر آج دنیا کے پردہ پر کوئی جماعت اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے تو وہ احمد یہ جماعت ہی ہے۔حالانکہ ہماری جماعت کی تعداد کتنی ہے؟ کہتے ہیں ” کیا پدی اور کیا پدی کا شور با “۔سارے ہندوستان میں اتنے احمدی بھی تو نہیں، جتنی ضلع گورداسپور کی آبادی ہے۔مگر باوجود اس کے ہماری جماعت کی تعداد ہندوستان میں اتنی بھی نہیں جتنی ضلع گورداسپور کی آبادی ہے، پھر بھی ہماری جماعت وہ کام کر رہی ہے، جو سارے ہندوستان کے مسلمان مل کر بھی نہیں کر رہے۔امریکہ میں ہمارا مشن قائم ہے، انگلستان میں ہمارا مشن قائم ہے، گولڈ کوسٹ میں ہمارا مشن قائم ہے، نائیجیریا میں ہمارا مشن قائم ہے، سیرالیونمیں ہمارا مشن قائم ہے۔اسی طرح ملایا، سنگا پور ، چین، سماٹرا، جاوا اور دوسرے ممالک میں ہمارے مشن قائم ہیں۔اس کے مقابلہ میں مسلمان، کروڑوں کی تعداد میں ہیں، بلکہ اب بھی کئی مسلمان بادشاہ موجود ہیں۔چنانچہ ایران کا بادشاہ مسلمان ہے، افغانستان کا بادشاہ مسلمان ہے، عرب کا بادشاہ مسلمان ہے، اسی طرح مصر اور عراق کے بادشاہ مسلمان ہیں، پھر ترکوں کی حکومت ہے اور یہ تمام حکومتیں اربوں ارب روپیہ سالانہ آمد رکھتی ہیں۔مگر بتاؤ، کیا ان میں سے کوئی سلطنت بھی اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے؟ اور کیا ان کی جدو جہد سے کبھی ایک شخص بھی مسلمان ہوا ؟ مسلمان کرنا تو درکنار، ان کی طرف سے ہمیشہ یہ اعلان ہوتا رہتا ہے کہ ہماری حکومتوں کو مذہب سے کوئی واسطہ نہیں۔حالانکہ حکومت عیسائیوں کو بھی حاصل ہے، مگر انہوں نے اپنے مذہب کی تبلیغ کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔انگریزی حکومت یوں آزادی مذاہب کی بڑی حامی ہے، مگر ہمیشہ اپنے مشنریوں کی مدد کرتی رہتی ہے۔ظاہر بھی اور مخفی بھی، کھلے طور پر بھی اور پوشیدہ بھی۔ہندوستان میں بھی پادریوں کی تنخواہوں کے لئے 113