تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 413
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1944ء کوئی جائے گی ، اتنی ہی وہ عمارت مضبوط بنے گی لیکن اگر اس عمارت کی بنیاد کے لئے دس ہزار بورے روڑی کی ضرورت ہو اور ہم اس میں ڈالیں ایک ہزار بورا تو عمارت کی بنیاد کبھی مضبوط نہیں ہوگی۔جب تک اس کے لئے ہم دس ہزار بورے مہیا نہ کریں۔اس زمانہ میں ہم نے اسلام کی عمارت کے لئے اس کی ضرورت کے مطابق روڑی بھی مہیا نہیں کی، جس کا سب سے پہلے مہیا کرنا ضروری ہے۔اگر ہم نے اس روڑی کو مہیا نہ کیا تو ہمارا کامیابی حاصل کرنے کا زمانہ پانچ دس گنا اور لمبا ہو جائے گا اور اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوں گے، جب تک زیادہ کو ٹائی نہ ہولے اور مضبوط بنیاد کا کام دینے والی بنیاد تیار نہ ہو۔پس ایک تو اس بات کی ضرورت ہے کہ جماعت پورے زور کے ساتھ تبلیغ کی طرف توجہ کرے اور اپنی تعداد کو بڑھائے اور دوسرے اس بات کی ضرورت ہے کہ وقف جائیداد کی تحریک میں زیادہ سے زیادہ آدمی حصہ لیں اور وقف کے فنڈ کو بڑھائیں“۔وو۔اس کے بعد میں جماعت کو ایک اور بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مفصل طور پر تو میں انشاء اللہ اگلے خطبہ میں بیان کروں گا، اس وقت صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تبلیغی نبہ کو مکمل کرنے کے لئے ہماری جماعت کے مختلف پیشہ وروں کے ادارے ہوں ، جن کے ذریعہ تبلیغ کے شعبه نظام کو مکمل کیا جائے۔اب ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے تاجروں کی ایک انجمن ہو ، صناعوں کی ایک انجمن ہو، مزدوروں کی ایک انجمن ہو، محکمہ تعلیم کے کارکنوں کی انجمن ہو، وکیلوں کی انجمن ہو، ڈاکٹروں کی انجمن ہو تا کہ اس طریق سے یہ تمام ادارے وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ کے اصول کے مطابق اپنے اپنے حلقہ میں اپنے اثر و رسوخ کو کام میں لا کر تبلیغ کر سکیں۔وکیل وکالت کے ذریعہ اپنے اثر و رسوخ کو وسیع کر کے تبلیغ کا کام کرے۔ڈاکٹر اپنی ڈاکٹری کے ذریعہ جہاں جائے، اسلام کی تعلیم کو پھیلانے کا موجب بنے۔تاجر اپنی تجارت کے ذریعہ اپنا اثر ورسوخ بڑھا کر تبلیغ کا میدان پیدا کرے۔صناع اپنی کاریگری کے ذریعہ اثر و رسوخ پیدا کر کے تبلیغ کا ذریعہ بنے۔ان سب پیشہ وروں کی انجمنیں ہونی چاہئیں، جو اس کام کو چلائیں۔جب تک تاجر اپنی تجارت کو اس رنگ میں بدل نہیں لیتے کہ ان کی تجارت سے انہی کو فائدہ نہ ہو بلکہ اسلام اور احمدیت کی ترقی میں بھی وہ محد ہو، 413