تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 27
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 جون 1940ء تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم اعلان کرتا ہے کہ الله اكبر الله اكبر۔میں اب بھی اللہ تعالیٰ کو بڑا سمجھتا ہوں اور محمد ( صلی اللہ علیہ ) وسلم) کو اللہ تعالیٰ کا رسول سمجھتا ہوں۔اگر کوئی چوری، ڈاکہ یاقتل کی نیت کرتا ہے تو میں اس سے بری ہوں۔میں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر سونے لگا ہوں۔غرض یہ اعلان مسلمانوں سے دن میں پانچ مرتبہ کرایا جاتا ہے۔اس لئے کہ انسان کی نیت بدلتے دیر نہیں لگتی۔پس اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان دن میں پانچ مرتبہ اعلان کرے کہ میں اب بھی ویسا ہی ہوں جیسا صبح تھا۔اسلام کوئی خفیہ مذہب نہیں۔وہ علی الاعلان اپنے ماننے والے سے اس کے عقائد کا اعلان کراتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ مسجدوں میں کھڑے ہو کر شور کرو کہ ہم مسلمان ہیں۔پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ اعلان ضروری تھا تو آج جس کے متعلق یہ بتایا گیا کہ اس زمانہ میں ایک شخص رات کو مومن سوئے گا اور صبح کا فراُٹھے گا اور رات کو کا فرسوئے گا اور صبح مومن اٹھے گا۔اس بات کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ ہم دنیا کو بتا ئیں کہ ہم کیا ہیں اور ہمارے عقائد کیا ہیں؟ اسی لئے میں ہر سال تحریک جدید کے متعلق یہ جلسے کرایا کرتا ہوں تا ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ہم آج بھی ان باتوں پر قائم ہیں اور تا ہمارے اپنے نفس بھی ان باتوں کو یاد کر لیں۔پھر جو نئے بچے اس عرصہ میں جوان ہوئے ہیں وہ بھی ان باتوں کو ذہن نشین کر لیں۔اس تحریک پر آج چھ سال گزر چکے ہیں کئی بچے جو اس وقت دس سال کے تھے اور اس وجہ سے ان باتوں کو نہ سمجھتے تھے ، آج سولہ سال کے جوان ہیں اور ان باتوں کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔کئی بچے ذہین ہوتے ہیں اور دس سال کی عمر میں بات سمجھ سکتے ہیں، وہ اس وقت چار سال کے تھے اور نہ سمجھ سکتے تھے، مگر آج سمجھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔اس لئے ان کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔پھر بعض بچے غیر معمولی طور پر ذہین ہوتے ہیں اور چھ سال کی عمر میں ہی بات سمجھ لیتے ہیں۔جب یہ تحریک شروع ہوئی وہ اس کے قریب میں ہی پیدا ہوئے تھے یا چند ماہ کے تھے، اب وہ چھ سال کے ہو گئے ہیں، وہ ان تقریروں کو سنیں گے تو یہ باتیں ان کے ذہن نشین ہو جائیں گی۔پس میں اس سال کے ان جلسوں کے لئے گیارہ اگست کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔(خطبہ میں، میں نے 28 جولائی کا اعلان کیا تھا مگر دفتر تحریک کی سفارش پر کہ وقت تھوڑا ہے، بیرون ہند کے لوگ تیاری نہ کر سکیں گے، میں گیارہ اگست کا اتوار اس دن کے لئے مقرر کرتا ہوں۔اس روز جلسے کر کے تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق تقریریں کی جائیں اور ان کی ضرورتیں اور فوائد بیان کئے جائیں۔جنگ نے ان ضرورتوں کو آج بالکل واضح کر دیا ہے۔27