تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 79

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 7 دسمبر 1934ء جماعت احمدیہ سے قربانی کے مطالبات کی اعلان کرده سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934 ء سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں ان تجاویز کے متعلق جو میرے نزدیک اس فتنہ کے مقابلہ کے لئے موجودہ حالات میں ضروری ہیں جو آج کل جماعت احمدیہ کی ترقی کے راستہ میں روک بن رہا ہے یا روکیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ تجاویز ان تجاویز کی پہلی قسط ہیں جن پر ہمارے لئے عمل کرنا ضروری ہوگا۔آئندہ جو حالات پیدا ہونے والے ہیں ان کا حقیقی علم تو اللہ تعالی کو ہی ہے لیکن اس کے دیئے ہوئے علم کے ماتحت بعض باتیں ہمیں بھی معلوم ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے جن تجاویز کو اختیار کرنا ہمارے لئے ضروری ہوگا وہ میرے ذہن میں ہیں لیکن کوئی شخص یکلخت نیچے سے پھلانگ کر چھت پر نہیں پہنچ سکتا بلکہ مختلف سیڑھیوں سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ان سیڑھیوں میں سے وہ تجاویز جو میں نے پیش کی ہیں پہلی سیڑھی ہیں یا چونکہ اس سے بھی پہلے چندے جماعت دیتی تھی یا قربانیاں کرتی تھی ان کو اگر پہلی سیڑھی قرار دیا جائے تو یہ دوسری ہوگی اور اگر ان ادوار کو جن میں سے جماعت گزرتی رہی ہے گن لیا جائے تو یہ تیسری یا چوتھی ہوگی مگر بہر حال چھت ابھی ہمارے قریب نہیں آئی اور چھت پر پہنچنے کیلئے جن سیٹرھیوں پر چڑھنا ہمارے لئے ضروری ہے ان پر ابھی ہم نہیں چڑھے اور آئندہ اور سیٹرھیاں ابھی ہمیں چڑھنی پڑیں گی اور وہ کس مواد کی بنی ہوئی ہوں گی؟ وہ ایک حد تک میرے ذہن میں ہے اور اسی کو مد نظر رکھ کر میں نے یہ پہلی سیڑھی تیار کی ہے تا کہ آئندہ جن حالات میں سے جماعت کو گزرنا پڑے ان کیلئے آج ہی تیاری شروع کی جا سکے۔میں نے ساری تجاویز کو کھول کر بیان کر دیا ہے سوائے ایک دو باتوں کے جن کا چھپانا اس لئے ضروری نہ تھا کہ وہ زیادہ اہم تھیں بلکہ اس لئے کہ اگر ان کو ظاہر کر دیا جائے تو ان کا تو ڑ دشمن آسانی سے کر سکتا ہے اور وہ کام جو تھوڑے خرچ سے ہو سکتا ہے اظہار کر دینے کی صورت میں اس کے لئے زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی لیکن وہ باتیں بھی میں نے ممبروں کو بتادی ہیں جن کے سپر دوہ کی گئی ہیں۔79