تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 670
اقتباس از تقریر فرمود : 16 اپریل 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول ہا ہے اور کبھی بھی اس سے نفع حاصل نہیں ہوا۔حالانکہ چاہئے تھا کہ پانچ دس ہزار سالانہ اس سے منافع سلسلہ کو ملتا۔یہ افسوسناک امر ہے اور اس کی اصلاح فور ہونی چاہئے۔رسائل واخبارات کا بھی یہی حال ہے۔عملہ اپنی کوئی ذمہ داری نہیں سمجھتا اور یقینا ستی سے کام لیتا ہے۔سب کاموں میں عملہ پر آمد کی ذمہ واری ڈالنی چاہئے اور آمد کا اثر عملہ کے گزارہ پر بھی اسی طرح پڑنا چاہئے جس طرح انجمن پرتا کہ دونوں کو توجہ رہے۔(۳) ایک قربانی کارکن کریں اور اس کے بالمقابل ویسی ہی قربانی جماعت کرے یعنی بحث کو پورا کرنے کے لئے کارکن بھی ایک کٹوتی اپنی تنخواہوں میں منظور کریں اور جماعت بھی اس کے مقابل پر ویسی ہی زیادتی اپنے چندوں میں کرے۔آئندہ بجٹ کے متعلق میرے نزدیک اصول یہ ہونا چاہئے کہ ایک اصل آمد نکالی جائے۔یعنی کل آمد سے سب زائد آمد نیاں جو عارضی طریق سے حاصل کی گئی ہوں خارج کر دی جائیں اور فیصلہ یہ کیا جائے کہ بجٹ بہر حال اس اصل آمد سے دس فی صدی کم رکھنا ہے۔اس غرض کے لئے کارکنوں کی تنخواہوں اور سائز میں مناسب کمی کر دی جائے۔تنخواہوں کی کمی تین درجوں میں تقسیم ہو مثلاً 20،25،33 یا مثلاً 25 ، 20 ،15 یا مثلاً 15،20، 10 یعنی ان تین قسم کی کمیوں میں سے جس قسم کی کمی سے یہ کام ہو سکتا ہو، اسے استعمال کر لیا جائے۔اس تجویز سے جو دس فیصدی بچت بجٹ سے ہو نیز وہ سب رقوم جو غیر معمولی مدات آمد سے حاصل ہوں قرضہ کی ادائیگی میں خرچ کی جائیں۔مرکزی کارکنوں کی اس قربانی کے بالمقابل جماعت کے مخلصین بھی تین سال کے لئے غیر معمولی بوجھ اپنے پر قبول کر کے اس قربانی کے مساوی قربانی اپنی آمد نیوں میں کریں یعنی اپنی آمدنیوں میں سے زائد چندے ادا کریں اور یہ چندے بھی قرض کی ادائیگی پر خرچ ہوں۔کارکنوں کی کٹوتی کو قرض سمجھا جائے جو تو فیق پر انجمن ادا کرے۔کوشش کی جائے کہ ریٹائر ہونے والے کارکن کو یہ قرض پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دیا جائے۔علاوہ اوپر کی مستقل تجویزوں کے غیر ضروری جائیدادوں کو بھی فروخت کر دیا جائے اور اس آمد سے قرض اتارا جائے۔(۱) یہ قانون کر دیا جائے کہ دورانِ سال میں جو تغیر انجمن بجٹ میں کرے اس کے لئے خود بجٹ میں سے گنجائش نکالے۔بجٹ کو زائد نہ کیا جائے۔(۲) کسی افسر کو کسی سہ ماہی میں ۱/۴ بجٹ سے زائد خرچ کرنے کا اختیار نہ ہو، سوائے خاص منظوری کے اور انجمن ہر اس درخواست کو رد کر دے جو خرچ کرنے کے بعد منظوری کے لئے دی گئی ہو۔670