تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 669
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ زیادتی بڑھتی جائے گی۔پس جبکہ تبلیغ کا کام پہلے سے وسیع ہورہا ہے اور آئندہ اس کے وسیع ہونے کی صورت خدا تعالیٰ کے فضل سے نظر آ رہی ہے تو ان مبلغوں کی باقاعدہ بھرتی کے قاعدہ کو ملتوی کر دیا جائے اور صرف یہ قاعدہ رکھا جائے کہ حسب ضرورت مبلغ لئے جائیں گے تو اس سے ہم کام میں کمی نہیں کرتے بلکہ صرف کام کی ترقی کی صورت بدلتے ہیں جو جائز ہی نہیں بلکہ بعض حالات میں ضروری اور زیادہ نفع رساں ہوتی ہے۔۳۔مبلغوں کے دورے بند کر دیے جائیں۔ان کے مقام مقرر کر کے وہاں پہنچا دیا جائے۔آگے یا وہ پیدل سفر کریں یا گھوڑے وغیرہ پر دوستوں سے بطور امداد لے کر علاقہ میں سفر کریں۔خرچ والے سفر صرف اس صورت میں ہوں کہ ان کو جماعتیں خود خرچ بھجوا دیں۔۔کچھ مبلغوں کو چھانٹ کر دوسرے کاموں پر لگایا جائے یا فارغ کر دئیے جائیں۔کیونکہ ایک حصہ مبلغوں میں ایسا ہوتا ہے جو در حقیقت بوجھ بنا ہوتا ہے۔محکمہ ان سے کام نہیں لے رہا ہے۔میرے نزدیک جس طرح نظارت دعوت و تبلیغ کام کر رہی ہے۔موجودہ مبلغوں کی ایک چوتھائی موجودہ کام سے زیادہ اچھا کام کر سکے گی بشرطیکہ اچھے آدمی چنے جائیں۔اس وقت تبلیغ بذریعہ مبلغین قریباً بند ہے اور سب سے زیادہ بے فیض اس بارہ میں یہ محکمہ ہے۔دوسرے لوگ ان سے زیادہ افراد کو جماعت میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ان سے صحیح طور پر کام نہیں لیا جاتا اور بعض ایسے لوگ مبلغ بن گئے ہیں جو تبلیغ کے اہل نہیں کیونکہ انتخاب میں پوری توجہ سے کام نہیں لیا گیا۔(1) ہائی سکول اور مدرسہ البنات کے اخراجات جس طرح ہو رہے ہیں، وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں۔تمام قومی سکولوں میں اخراجات کی ذمہ داری ایک حد تک خود عملہ پر ہوتی ہے اور اکثر جگہ تو کلی طور پر عملہ پر ہی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں عملہ کو آمد سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔میرے نزدیک ہائی سکول اور مدرسہ بنات کی امداد کی ایک رقم مقرر کر کے آئندہ آمد کے پیدا کرنے کی ذمہ داری عملہ پر ڈالی جائے تا کہ خرچ اور آمد کو برابر رکھنے کا انہیں احساس پیدا ہو۔مدرسہ بنات میں تو اندھیر ہے کہ دس ہزار کا خرچ سب کا سب سلسلہ کو ادا کرنا پڑتا ہے۔اگر عملہ پر ذمہ داری ہوتی تو کب کا وہ امدادسرکاری لینے میں کامیاب ہو جاتا۔اس بارہ میں خاص قوانین تجویز کئے جائیں جن کی امداد سے جلد سے جلد یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔(۲) تجارتی صیغے سب کے سب گھاٹے پر چل رہے ہیں اور اس کی وجہ صدر انجمن احمد یہ کی ہے تو جہی ہے۔ہمارا کتب خانہ جو ہزاروں کی آمد کا موجب ہونا چاہئے تھا۔اس کا روپیہ بہت سا ضائع 669