تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 668 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 668

اقتباس از تقریر فرموده 16 اپریل 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول کچھ نہ کچھ اندازہ ہونے لگ جائے گا کہ کون سا طالب علم مبلغ بنے کی اہلیت رکھتا ہے لیکن باہر جا کر کام کرنے کی صورت میں تو اس کے بارہ میں پورا علم ہو جائے گا اور جب ہم دیکھیں گے کہ اپنا کام کرنے کے ساتھ اس نے خدا تعالیٰ کے کام کو نہیں چھوڑا تو پھر اسے رکھ لیا جائے گا اور اس طرح آئے ہوئے مبلغ حقیقی مبلغ ہوں گے اور دوسری طرف تحریک جدید میں مبلغین کو رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان کے انتخاب میں بھی اس بات کو مدنظر رکھا جائے گا کہ دین کا علم رکھتے ہیں یا نہیں یا سیکھ سکتے ہیں یا نہیں اور ایسے مبلغ دوسروں سے بہت زیادہ مفید ہوں گے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ الاؤنس پر مبلغ نہ رکھے جائیں۔میں اس چیز کا مخالف ہوں کہ دکھایا کچھ جائے اور حقیقت کچھ اور ہو۔نام تو یہ ہو کہ مبلغوں کو کرایہ دیا جارہا ہے اور در حقیقت الاؤنس یا تنخواہ ہو۔جو ضرورت ہو اس کا دلیری سے مطالبہ کرنا چاہئے۔“ وو میں سمجھتا ہوں اب جبکہ دشمنوں نے اندرونی و بیرونی حملوں سے سلسلہ پر یورش کی ہے۔ہمیں پورے طور پر مالی پریشانی کے سوال کو حل کر دینا چاہئے تا کہ پوری طاقت سے مخالف پروپیگینڈا کا مقابلہ کیا جا سکے اور کام کو پہلے سے بہتر بنایا جا سکے۔اس غرض کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نمائندگان مجلس مشاورت سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے مشوروں سے آگاہ کریں اور بعض تجاویز اپنی طرف سے بھی ان کے غور کے لئے پیش کرتا ہوں۔جب بار پڑ رہا ہو تو سب سے پہلے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ خرچ کی زیادتی کو روکیں تا کہ گزشتہ بار کو دور کرنے میں سہولت ہو اور اب ایسے حالات ہو چکے ہیں کہ جن کی موجودگی میں اس قسم کا انتظام ضروری ہے۔پس میں تجویز کرتا ہوں کہ خرچ کی مستقل طور پر زیادتی کے موجبوں کو بند کر دیا جائے۔مثلاً :- ا۔جب تک مالی حالت میں درستی پیدا نہ ہو تمام ترقیات روک دی جائیں۔سر دست تین سال کے لئے یہ فیصلہ کیا جائے۔اگر اس سے پہلے حالات درست ہو جائیں تو پھر اس سوال پر غور کر لیا جائے اور اگر تین سال کے خاتمہ سے پہلے درست نہ ہوں تو تین سال کے ختم ہونے پر پھر حالات پر غور کر لیا جائے۔۲- آئندہ کے لئے تین مبلغوں کی سالانہ زیادتی کو ملتوی کر دیا جائے۔بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح ہم قدم پیچھے ہٹاتے ہیں لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ قاعدہ اس وقت جاری کیا گیا تھا جبکہ تحریک جدید جاری نہیں ہوئی تھی۔تحریک جدید کے اجرا کے پہلے تین سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے چالیس کے قریب مبلغ کام کر رہے ہیں یا تیار ہور ہے ہیں۔گویا دس بارہ مبلغوں کی زیادتی سالا نہ ہوئی ہے 668