تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 660 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 660

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 دسمبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول قانون کے مطابق چوتھے سال اپنے چندہ میں کمی کی اس لئے اب ان کی زیادتی پانچویں سال سے شمار ہوگی اور وہ اگر چاہیں تو اب کے پانچ روپے کی جگہ پانچ روپے ایک آنہ دے کر یا پانچ روپے چار آنے دے کر یا چھ روپے دے کر یا سات روپے دے کر یا آٹھ روپے دے کر سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں بلکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ پانچ روپے ایک پیسہ دے کر بھی ایک شخص اپنے چندہ میں اضافہ کر سکتا ہے اور ایسا شخص زیادتی کرنے والوں میں ہی شمار ہوگا بشرطیکہ اب وہ آئندہ سالوں میں کمی نہ کرے بلکہ ہر سال اپنے چوتھے سال کے چندہ پر اضافہ کرتا چلا جائے۔غرض شرط یہ نہیں کہ تیسرے سال اس نے جتنا چندہ دیا تھا اس پر اضافہ کرے بلکہ چوتھے سال اس نے جتنا چندہ دیا تھا اگر آئندہ سالوں میں وہ اس پر زیادتی کرتا رہتا ہے تو وہ بھی سابقون میں ہی شمار کیا جائے گا۔پس ایسے لوگوں کے لئے اصل زیادتی تیسرے سال پر نہیں بلکہ چوتھے سال کے چندہ پر بھی جائے گی۔مثلاً اگر کسی شخص نے پہلے سال پانچ روپے چندہ دیا تھا۔دوسرے سال اس نے دس دے دیئے اور تیسرے سال ہیں لیکن چوتھے سال پھر اس نے پانچ دے دیئے تو اب اگر وہ زیادتی کرنا چاہے تو پانچ پر ہی کر سکتا ہے۔اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہیں پر زیادتی کرے کیونکہ اس نے چوتھے سال اپنے چندہ میں جو کمی کی تھی وہ اجازت اور قانون کے ماتحت کی تھی۔میں نے اس امر کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کو یہ فکر لگ گیا ہے کہ ہم نے جو چوتھے سال چندہ دیا تھاوہ تیسرے سال سے بہت کم ہے۔اب اگر ہم تیسرے سال کے چندہ پر زیادتی کریں تو ہم پر بہت زیادہ بار پڑ جائے گا۔میں ایسے دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے چوتھے سال کم چندہ دیا ہے تو یہ ان کی زیادتی میں حارج نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے یہ کی میری دی ہوئی رعایت کے مطابق کی تھی۔پس وہ اب تیسرے سال کے چندہ پر نہیں بلکہ چوتھے سال کے چندہ پر اگر دسویں سال تک زیادتی کرتے چلے جائیں گے تو سابقون الاولون کی فہرست میں آجائیں گے۔بشرطیکہ پہلے تین سالوں میں بھی ہر سال زیادتی ہوتی چلی گئی ہو یا اب وہ زیادتی کر دیں مگر شرط یہی ہے کہ انہوں نے چوتھے سال قانون کے مطابق کمی کی ہو لیکن اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ جس نے چوتھے سال بھی کمی نہیں کی تو اسے اجازت نہیں کہ وہ پیچھے ہٹے بلکہ اب وہ اسی صورت میں سابقون الاولون میں شامل رہ سکتا ہے جب ہر سال وہ اپنے چندہ میں اضافہ کرتا چلا جائے۔جیسے میں نے دوسرے سال پہلے سال سے زیادہ چندہ دیا تھا، تیسرے سال دوسرے سال سے زیادہ چندہ دیا، چوتھے سال تیسرے سال سے زیادہ چندہ دیا اور پانچویں سال چوتھے سال سے زیادہ چندہ لکھایا ہے۔پس میں اور میری قسم کے دوسرے دوست جنہوں نے چوتھے سال بھی کمی 660