تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 659 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 659

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1938ء ایک پائی سے بھی زیادتی کی جاسکتی ہے۔پرانے زمانہ میں کوڑیاں استعمال ہوا کرتی تھیں۔آج کل ان کا رواج نہیں لیکن اگر ان کا رواج ہوتا تو سابقون الاولون میں شامل ہونے کے لئے یہی کافی تھا کہ وہ ایک کوڑی زائد دے دیتے۔مقصد یہ ہے کہ چندہ پہلے سے زیادہ دیا جائے خواہ یہ زیادتی ایک ادھی سے ہو ، خواہ پائی سے، خواہ ایک کوڑی سے ہو۔یہ انسان کے اپنے حالات پر منحصر ہے کہ وہ جس قسم کی چاہے زیادتی اختیار کر سکتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ چندہ میں زیادتی کے متعلق وہ میرا نقطہ نگاہ سمجھ لیں اور جن دوستوں سے اپنے گزشتہ سالوں کے چندہ میں غلطی ہوئی ہے وہ اس کی اصلاح کر لیں۔میں نے بتایا ہے کہ یہ اصلاح اتنی آسان ہے کہ بغیر کسی بوجھ کے اسے اختیار کر سکتے ہیں اور سوائے ان لوگوں کے جو اپنے حالات کی وجہ سے کمی کرنے پر مجبور ہیں، باقی سب دوست چند پیسوں یا چند آنوں کے ساتھ ہی اپنی غلطی کو دور کر سکتے اور سابقون الاولون میں شامل ہو سکتے ہیں۔تو یہ بات میں واضح کر دینی چاہتا ہوں تا کہ جو دوست غلطی کی وجہ سے سابقون الاولون میں شامل ہونے سے محروم رہے ہیں۔وہ اب اپنی غلطی کا ازالہ کر کے سابقون میں شامل ہو جائیں۔دوسری بات اس سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زیادتی بھی دو قسم کی ہے۔ایک تو وہ دوست کو ہیں جنہوں نے پہلے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے دوسرے سال دیا اور دوسرے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے تیسرے سال دیا اور تیسرے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے چوتھے سال دیا اور چوتھے سال جتنا چندہ دیا تھا اس سے زیادہ چندہ انہوں نے پانچویں سال دیا۔ان کے لئے اگر وہ سابقون میں شامل ہونا چاہیں تو یہی قاعدہ ہے کہ وہ اب دسویں سال تک اپنے چندہ کو پہلے سالوں سے بڑھاتے چلے جائیں کیونکہ انہوں نے چوتھے سال میں آکر تیسرے سال سے کم چندہ نہیں دیا تھا بلکہ زیادہ دیا تھا۔پس چونکہ انہوں نے ایک حلقہ اپنے لئے پسند کر لیا ہے اس لئے اب ان کی زیادتی اس صورت میں زیادتی متصور ہوگی جب وہ ہر سال پہلے سال سے زیادہ چندہ دیں گے لیکن ایک وہ لوگ ہیں جنہوں نے پہلے تین سالوں میں تو اپنے چندوں میں زیادتی کی لیکن چوتھے سال آکر میری رعایت سے فائدہ اٹھا کر انہوں نے اتنا ہی چندہ دیا جتنا انہوں نے تحریک جدید کے سال اول میں دیا تھا۔مثلاً پہلے سال انہوں نے پانچ روپے دیئے تھے، دوسرے سال انہوں نے دس روپے دیئے اور تیسرے سال پندرہ لیکن چوتھے سال آکر پھر انہوں نے پہلے سال کے چندہ کے مطابق میری رعایت سے فائدہ اٹھا کر صرف پانچ روپے ہی چندہ دیا۔ایسے لوگوں نے چونکہ میری مقرر کردہ رعایت اور 659