تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 650
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 دسمبر 1938ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول پڑے گا۔تو جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جائے خدا تعالیٰ خود اس کا حافظ و ناصر ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے لئے ہجرت کرو اور یا درکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کیلئے ہجرت کرتا ہے اسے کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا۔وہ قادیان میں رہے تب بھی اس کی ترقی ہوگی اور اگر وہ شیروں کی کچھار میں رہے تب بھی خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کرے گا۔ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ شیر اس کے جسم کو پھاڑ دیں مگر اس طرح پھاڑے جانا کوئی بڑی بات نہیں۔اس کا جسم بے شک پھاڑا جائے گا مگر اس کی روح اللہ تعالیٰ کے ابدی انعامات کی وارث ہو جائے گی۔پس ایسے شخص کیلئے اگر موت مقدر ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو یا اس کی اولاد کی اولاد کو اپنے دنیوی انعامات سے محروم نہیں رکھے گا اور آخرت میں جو اسے انعامات ملیں گے وہ اس کے علاوہ ہیں۔پس آج میں تحریک جدید کے اس حصہ کو پھر دہراتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہر کام میں عقل سے کام لو۔دیکھو ہماری شریعت نے نماز کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ نماز پڑھنی بھی منع ہے ، ہماری شریعت نے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ روزہ رکھنا بھی منع ہے ، اسی طرح میں کہتا ہوں کہ تم بے شک ہجرت کرو بلکہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ میں تحریک کرتا ہوں کہ تم ہجرت کر کے یہاں آؤ مگر میں کہتا ہوں وہ ہجرت کرو جو خدا اور اس کے رسول کے لئے ہو ، وہ ہجرت کرو جس میں یہ عہد مصم ہو کہ ہم دین کی خدمت کریں گے اور اپنی عمر میں سے ایک کافی حصہ خدمت خلق اور خدمت اسلام کیلئے خرچ کریں گے۔میرے پاس شکایت کی گئی ہے کہ جب بعض لوگوں سے یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں گاؤں میں جا کر بیٹھ رہو اور تبلیغ کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم وہاں نہیں جاسکتے ، ہمیں وہاں تکلیف ہوگی یا ہمارے کاروبار کو نقصان ہوگا۔حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں جن صحابہ رضی اللہ عنہم نے مدینہ میں ہجرتیں کی تھیں وہ سارے مدینہ میں نہیں رہتے تھے بلکہ ارد گرد کے گاؤں میں بھی رہتے تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی مدینہ میں نہیں رہتے تھے بلکہ مدینہ کے قریب ایک گاؤں تھا جہاں وہ رہتے تھے مگر یہاں کے لوگ تو بھینی اور منگل کا نام سن کر کانپ اٹھتے ہیں۔حالانکہ اگر انسان خدا تعالیٰ کو روزی رساں سمجھے تو اس قسم کے وساوس اس کے پائے ثبات میں لغزش پیدا نہیں کر سکتے۔پس ان معمولی معمولی باتوں کی طرف مت دیکھو بلکہ جب بھی تمہیں کہا جائے کہ تم تبلیغ کے لئے باہر جاؤ تو فوراً نکل کھڑے ہو اور وہیں اپنا کام کرو۔اس میں تمہارا بھی فائدہ ہے، دین کا بھی فائدہ ہے اور لوگوں کا بھی فائدہ ہے۔اسی سلسلہ میں میں آج یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وقف زندگی کے متعلق میں نے اپنی جماعت کے نوجوانوں سے جو یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو پیش کریں اس کے ماتحت بہت سی درخواستیں مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کی آرہی ہیں مگر ابھی اور بھی بہت سے نوجوانوں کی ضرورت 650