تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 47
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مزید مطالبات خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں احباب کے سامنے اس تحریک کے جو میرے نزدیک اس فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے جو اس وقت جماعت احمدیہ کے خلاف مختلف جماعتوں کی طرف سے کھڑا کیا گیا ہے، چھ حصے ایسے بیان کئے گئے تھے جن کے ذریعہ سے اس مخالفت کا سد باب کیا جا سکتا ہے اور سلسلہ کی ترقی کے راستہ سے روکوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔میں نے بعض نئے کام تجویز کئے تھے تا کہ ان کے ذریعہ سلسلہ احمدیہ کی اشاعت کو وسیع کیا جائے اور تبلیغ کے لئے نئے مقامات تلاش کئے جائیں اس کے لئے میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کی اپیل کا اعلان کیا تھا۔اصل مخاطب اس اپیل کے تو وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ سوروپیہ یا سو سے زائد رقم دینے کی توفیق دے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے غربا کے دلوں میں قربانی کا زیادہ مادہ رکھا ہوتا ہے بلکہ وہ تو اپنی ذات میں مجسم قربانی نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی ساری عمر ہی قربانی میں گزر جاتی ہے۔میں نے مناسب نہ سمجھا کہ ان کو اس ثواب میں شمولیت سے محروم رکھوں اس لئے چاروں سکیموں کے متعلق جن میں سے ایک پندرہ ہزار کی ہے، دوسری دس ہزار کی اور دواڑ ہائی ، اڑ ہائی ہزار کی۔غربا کے لئے اس رنگ میں رستہ کھولا کہ جو چاہے کسی ایک میں یا ایک سے زیادہ میں یا سب میں شریک ہو سکے یعنی پندرہ اور دس ہزار کی تحریکوں میں دس، دس روپے دے کر اور اڑھائی ، اڑھائی ہزار کی تحریکوں میں پانچ، پانچ روپے ادا کر کے خواہ کسی ایک میں، خواہ دو میں ، خواہ تین میں اور خواہ چاروں میں شامل ہو جائے۔چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ تر اسی طبقہ جماعت نے توجہ کی ہے۔گو ابھی تحریک قادیان کی جماعت تک ہی پہنچی ہے اور باہر وہ خطبہ کل یا آج پہنچا ہو گا اور وہ بھی قریب کے شہروں اور دیہات میں ورنہ بہت سے علاقوں میں وہ خطبہ ایک ہفتہ بعد اور بعض جگہ دو تین ہفتہ کے بعد پہنچے گا اس لئے اس خطبہ کے پورے جواب کی دو ماہ سے کم اور ہندوستان سے باہر سے تین چار ماہ سے کم انتظار کی مدت نہیں ہو سکتی۔پس میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی ہے، وہ توفیق نہیں جو کمزور انسان قربانی 47