تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 556

اقتباس از خطبه عید الاضحیه فرموده 11 فروری 1938ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول اور ہمیں اپنے سارے کارکنوں سے ایسے رنگ میں قربانی لینی پڑے گی جس رنگ میں ان سے پہلے کبھی قربانی کا مطالبہ نہیں کیا گیا اور میں سمجھتا ہوں کہ مالی دقتوں کے لحاظ سے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے مبلغین سے بھی یا تو آنریری طور پر خدمت لیں یا اس صیغہ کو بالکل بند کر دیں۔آخر تحریک جدید میں جو مبلغین کام کر رہے ہیں وہ آنریری کام کر رہے ہیں اور یا پھر نہایت قلیل گزارہ لے رہے ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ اگر تحریک جدید کے مجاہد اس قدر قلیل گزاروں پر کام کر سکتے ہیں تو دوسرے مبلغین کام نہ کر سکیں اور اگر حالات پیدا ہوں تو ان کے سابقہ طریق میں تغیر نہ کیا جائے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں میں جو سلسلہ کے کارکن ہیں ان کے لئے بھی مزید قربانیوں کے دروازے کھولے جائیں گے مگر وہ یا درکھیں کہ ان کو اسی وقت ان قربانیوں کی توفیق ملے گی جب وہ تحریک جدید کے اصول کے پابند ہوں گے۔اگر وہ ان اصول کی پیروی نہیں کریں گے تو انہیں قربانی کی توفیق ہر گز نہیں ملے گی کیونکہ جو شخص تیاری نہیں کرتا وہ امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔“ ( مطبوع الفضل 15 مارچ 1938ء) 556