تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 553
تحریک جدید۔ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول - خطبہ جمعہ فرمودہ 4 فروری 1938ء پہننا ہے نہ یہ ہے نہ وہ بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے اندر ایسی روحانی طاقت پیدا ہو جائے جس کے نتیجہ میں ہم میں اخوت اسلامی پیدا ہو جائے ، ہم میں جرات اسلامی پیدا ہو جائے اور جب وہ پیدا ہوگئی تو ایک طرف ہمارے اندر کوئی فتنہ پیدا نہیں ہو سکے گا اور دوسری طرف دشمن ہمیں دبا نہیں سکے گا کیونکہ ہمارے اندر قوت روحانی کا ایک چشمہ پھوٹ رہا ہوگا اور چشمہ کبھی خشک نہیں ہو سکتا۔جس طرح ایک چشمہ سے تم جس قدر پانی نکالو وہ خشک نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے۔اسی طرح جو لوگ روحانی اور اخلاقی ورزشوں سے اپنے اندر قوت پیدا کر لیتے ہیں۔وہ روحانیات کا چشمہ بن جاتے ہیں۔جب دشمن اس میں کچھ پانی چرا کر لے جاتا اور سمجھتا ہے کہ اب پانی ختم ہو گیا تو اس چشمہ کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی بھرارہتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ سادہ زندگی کی طرف متوجہ ہوں اور بجائے اس کے کہ وہ ان قیود کو کم کرنے کی کوشش کریں انہیں چاہئے کہ وہ زیادہ تعہد کے ساتھ ان مطالبات پر عمل کریں بلکہ جن لوگوں نے گزشتہ سالوں میں عمل کرنے میں کوتاہی کی ہے۔انہیں بھی اس طرف لانے کی کوشش کریں تا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی برکتیں نازل ہوں اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کے راستے میں جو مشکلات حائل ہیں وہ دور ہو جائیں اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جلال ظاہر ہو۔مطبوع الفضل 11 فروری 1938ء) 553