تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 485

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 3 دسمبر 1937ء لوگوں سے بھی کام لینا پڑا ہے۔بعض کام ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں تجربہ کاروں کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔کسی شخص کے مکان پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا ہو، تو کیا وہ یہ انتظار کرتا ہے کہ سپاہی آئیں تو ان سے لڑائی کریں نہیں بلکہ اس کے گھر کے لوگوں میں سے جس کے ہاتھ میں لٹھ آجائے وہ الٹھ لے کر جس کے ہاتھ میں کدال ہو وہ کدال لے کر مقابلہ کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے۔اس وقت تجربہ کاروں کے انتظار میں وقت ضائع نہیں کیا جاتا۔تو یہ جومشن ہیں یہ نا تجربہ کار نو جوانوں کو بھیج کر قائم ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان سے غلطیاں بھی ہوتی رہتی ہیں اور کچھ انہیں خود بخود تجربہ ہوتا جاتا ہے اور کچھ ہم اصلاح کرتے ہیں مگر اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام ان ممالک میں پھیل رہا ہے اور خدا کا یہ کلام پورا ہورہا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اور ہم اس کے پورا کرنے میں ممد ہورہے ہیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایسے عظیم الشان کام کے لئے تجربہ کار مبلغ ہی زیادہ مفید ہو سکتے ہیں مگر ایسے مبلغین ہمارے پاس ہیں نہیں جو مبلغ جامعہ احمدیہ سے نکلتے ہیں وہ انگریزی نہیں جانتے۔اسی دن کے لئے میں برابر دس سال سے اس بات پر زور دے رہا تھا کہ مبلغین کے لئے انگریزی لازمی رکھی جائے۔گویہ دین کا حصہ نہیں مگر دین کا کام فی زمانہ اس کے بغیر نہیں کیا جا سکتا مگر افسوس ہے کہ محکموں نے میرے ساتھ تعاون نہیں کیا اور جو مبلغ نکلتے ہیں وہ اس کا چوتھا حصہ بلکہ دسواں حصہ انگریزی بھی نہیں جانتے۔جتنی کے بیرونی ممالک میں کام کرنے کے لئے جاننا ضروری ہے اور اس لئے ہمیں ایسے نوجوانوں سے کام لینا پڑتا ہے جو انگریزی دان ہوتے ہیں مگر وہ دینیات سے اچھی طرح واقف نہیں ہوتے۔اس لئے ہم ان کو چند کتابیں ہی پڑھا سکتے ہیں حالانکہ یہ کافی نہیں۔باہر کئی پیچیدہ مسائل پیش آ جاتے ہیں۔جنہیں ایسے لوگ حل نہیں کر سکتے کیونکہ چند کتا بیں دینیات کی پڑھنے سے دین کے لاکھوں مسائل کا علم نہیں ہوسکتا اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یا تو ان کو سبکی ہوتی ہے اور یا پھر وہ غلط مسائل بتا دیتے ہیں۔یہ بات بالخصوص یورپ میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور پھر غلط مسائل کا نکالنا مشکل ہو جاتا ہے لوگ یہی کہتے ہیں کہ سب سے پہلا فقیہہ جو آیا اس نے ہمیں یہ بتایا تھا۔پس ضروری ہے کہ ایسے مبلغ ہوں جو دین کے پورے ماہر ہوں۔( مجھے یاد آیا کہ یورپ میں تین نہیں بلکہ چار مشن تحریک جدید کے ماتحت قائم ہیں پولینڈ البانیہ، ہنگری اور اٹلی اور ان سب پر اس خرچ سے آدھے سے بھی کم خرچ ہوتا ہے جو انگلستان کے مشن پر ہوتا ہے )۔تو ہمیں اس امر کی سخت ضروت ہے کہ ایسے آدمی مہیا کریں جو دین کے ماہر ہوں اور غیر ملکی زبانیں بھی جانتے ہوں اور اس کے لئے ہمیں ایک 485