تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 463

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرمود: 15 نومبر 1937ء وقت گزر چکا۔ایسا نمونہ دکھاؤ کہ دشمن کے دل میں بھی یہ لالچ پیدا ہو کہ کاش ہم بھی ایسے ہی ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِينَ (الحجر: 3) یعنی کئی دفعہ کا فروں کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ ایسے اچھے لوگ ہیں اور دنیا کے بہترین وجود ہیں کاش ہم بھی ایسے ہوتے۔یہی وہ مقام ہے جس پر پہنچ کر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔جس دن کفار کے دل میں یہ خواہش پیدا ہو۔جس دن ارد گرد کے لوگ ہندو، سکھ، غیر احمدی۔ہمارے اعمال نظام، تقومی اور صداقت کو دیکھ کر یہ خیال کریں کہ کاش ہم بھی ایسے ہوں۔اس دن اور صرف اس دن خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہوگی۔66 ( مطبوع الفضل 18 نومبر 1937ء ) 463