تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 437
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول خطبہ جمعہ فرمود ه 11 جون 1937ء کے حضور پیش کر کے اس کے فضلوں کو ڈھونڈیں تا وہ ہمارے دشمنوں کو زیر کر دے اور سلسلہ کا مؤید و ناصر ہو اور ہر اس کمزوری کو جو جماعت میں پائی جاتی ہے دور کرے اور منافقین کو یا تو ہدایت دے اور یا انہیں ظاہر کر دے تا سلسلہ کی ترقی کے رستہ سے ہر قسم کی روکیں دور ہوں۔اسی طرح بیرونی دشمنوں کیلئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت نصیب کرے اور ان کی گالیوں کو دعاؤں میں بدل دے اور اگر ان کے اعمال کو دیکھتے ہوئے وہ ان کی تباہی کا ہی فیصلہ کر چکا ہے تو پھر ہماری دعا یہ ہے کہ وہ ہمارے ہاتھوں سے تباہ ہوں اور ہماری زندگیوں میں ہوں تا ہم اس کے ثواب میں حصہ دار ہو سکیں۔“ ( مطبوع افضل 19 جون 1937 ء ) 437