تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 435

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل خطبہ جمعہ فرموده 11 جون 1937ء دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جون 1937ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں تحریک جدید کے گزشتہ جلسہ کے موقع پر بوجہ بیماری شامل نہ ہو سکا تھا اور گواب بھی اس بیماری کے اثر کے ماتحت میں اس قابل نہیں ہوں کہ زیادہ بول سکوں۔بلکہ اس بیماری کے بعد اب تک یہ حالت ہے کہ اگر مجھے کھڑا ہونا پڑے تو سر میں ایسا شدید چکر آتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید گر جاؤں گا۔س لئے صحت کے لحاظ سے زیادہ کھڑا ہونے کی طاقت اب بھی نہیں رکھتا۔مگر چونکہ اس وقت میں حصہ نہ لے سکا تھا اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس کے بجائے آج اختصار کے ساتھ کوئی بات کہہ دوں تا اس ثواب میں شریک ہوسکوں اور وہ بات جو میں کہنی چاہتا ہوں، انہی روزوں اور دعاؤں کے متعلق ہے جن کی تحریک کوئی دو ماہ ہوئے ، میں نے کی تھی۔تحریک جدید کا انیسواں مطالبہ یہ ہے کہ دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں اور اس کے لئے میں نے یہ طریق اختیار کر رکھا ہے کہ ہر سال کچھ روزے رکھے جائیں اور دعائیں کی جائیں اور یہ روزے جہاں تک ممکن ہو مقررہ دنوں میں ہی رکھے جائیں سوائے اس کے کہ کوئی شخص بیمار ہو یا کوئی اور وجہ پیش آ جائے۔اس میری تجویز کے مطابق سات ماہ میں چودہ روزے مخلصین جماعت رکھیں گے اور رکھ رہے ہیں میں نے نصیحت کی تھی اور اب پھر اسے دہراتا ہوں کہ ان دنوں میں دوست خصوصیت کے ساتھ دعائیں کریں کہ اللہ تعالٰی ان بعض فتن کو جو خواہ احرار کی طرف سے ہوں یا بعض حکام کی طرف سے، اپنے فضل سے دور کرے۔اس کے علاوہ ایک زائد بات جو میں کہنی چاہتا ہوں۔یہ ہے کہ دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو منافقین کا رنگ رکھتے ہیں یا تو ہدایت دے دے یا ان کو الگ کر دے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہماری عاجزانہ دعائیں قبول ہو رہی ہیں اور اب ایسے لوگ یا تو ظاہر ہو جائیں گے اور یا تو بہ کرلیں گے۔ہماری ذاتی خواہش تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو توبہ کی توفیق دے اور ہدایت نصیب کرے، لیکن اگر مشیت الہی یہی ہو کہ جہاں بیرونی فتنوں میں جماعت کی آزمائش ہوئی ہے اندرونی فتنوں میں بھی 435