تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 429
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول -۔۔۔جلد اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اپریل 1937ء تحریک جدید کے جلسے 9 مئی کی بجائے 30 مئی کو کئے جائیں " خطبہ جمعہ فرموده 19 اپریل 1937 ء۔اس وقت میں کوئی لمبا خطبہ تو نہیں دے سکتا صرف اختصار کے ساتھ ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے جلسوں کے لئے میں نے جو 9 مئی 1937ء کی تاریخ مقرر کی تھی اب اسے بدلنا چاہتا ہوں کیونکہ اس تاریخ کی بیرونی جماعتوں کو وقت پر اطلاع نہیں ہو سکتی اور وہ اچھی طرح جلسہ کی تیاری نہیں کر سکتیں نیز میں خود بھی چند دن تک سفر پر جانے والا ہوں اور شاید میں بھی اس تاریخ تک واپس قادیان نہ پہنچ سکوں اس لئے اب میں 30 مئی تحریک جدید کے جلسوں کی تاریخ مقرر کرتا ہوں اس دن اتوار ہوگا اور چھٹی کی وجہ سے سب دوست جلسوں میں حصہ لیں سکیں گے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اُس وقت تک تمام جماعتوں کو اطلاع ہو جائے گی اور اتنا وقت بھی مل جائے گا کہ وہ جلسوں کی تیاری کر سکیں۔دفتر تحریک جدید کو چاہئے کہ جس وقت میرا یہ خطبہ اخبار میں چھپے فوراً ایک ایک پر چہ تمام بیرونی جماعتوں کو بذریعہ ہوائی ڈاک ارسال کر دے تا اُن کو بھی کافی وقت جلسہ کی تیاری کے لئے مل جائے۔“ (مطبوعہ الفضل 13 اپریل 1937 ء ) 429