تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 419
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرموده 19 مارچ 1937ء دیکھ رہا ہوں جس طرح کہ اس وقت دیکھا تھا۔یہ واقعات گہرے طور پر میرے دماغ میں منقش ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ اس وقت کے جذبات آج کے جذبات نہیں ہو سکتے اور اس وقت کی گھبراہٹ کا اندازہ تو آج لگایا ہی نہیں جا سکتا لیکن پھر بھی ظاہری نظارے بہت حد تک میرے دماغ میں مرقوم ہیں اور یہ رویا میں نے اس لئے سنایا ہے کہ کبھی کبھی انسان اپنی پیٹھ کے پیچھے نہیں دیکھ سکتا اور شک وشبہ کی حالت میں پڑا رہتا ہے۔اس وقت بہترین تجویز یہی ہوتی ہے کہ تم اپنے بھائی کی پیٹھ کی طرف دیکھو اور وہ تمہاری پیٹھ کی طرف دیکھے تم اس کی صفائی کرو اور وہ تمہاری صفائی کرے۔یہ ایک بہترین طریق ہے اور كُونُوا مَعَ الصُّدِقِيْنَ (التوبه : 119) کہہ کر اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے دیکھو چھوٹا دوست جھوٹ بول کر تم کو تباہ اور انجام سے بے فکر کر دیتا ہے لیکن جب سچا دوست سچی بات تمہارے سامنے رکھتا ہے تو گو وہ گراں گزرتی ہے مگر تمہارے انجام کو درست کرنے والی ہوتی ہے اور تمہاری عاقبت کو ٹھیک کر دیتی ہے۔پس كُونُوا مَعَ الصَّادِقِین کے یہی معنی نہیں کہ بزرگوں اور ولیوں کی تلاش کرو، وہ معنی بھی ہیں اور میں اُن کا انکار نہیں کرتا، مگر یہ معنی بھی ہیں کہ قومی اصلاح کے لئے اس کے ساتھ تعاون کیا کرو جو تمہارے اور تمہارے متعلقین کے عیوب سے تمہیں واقف کرے اور ایسے دوست نہ چنا کرو جو جھوٹ بول کر تمہیں دھو کے میں رکھیں یہاں تک کہ وقت آجائے اور خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہیں دوزخ میں دھکیل دیں اور تمہارے لئے تو بہ کا وقت بھی نہ رہے۔“ ( مطبوعه الفضل 24 مارچ 1937 ء ) 419