تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 405
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمود و 22 جنوری 1937ء آپ لوگوں کو اچھی طرح اس امر کا احساس ہونا چاہئے کہ جو اہم کام ہوتے ہیں ان میں چاہے جان بھی چلی جائے ہلتا نہیں چاہئے۔اس میں امیر اور غریب کا کوئی سوال نہیں۔دونوں کے لئے اس کی پابندی ضروری ہے مگر میں نے دیکھا ہے نہ امیر اس کے پابند ہیں نہ غریب۔حالانکہ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے اچھی طرح یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کامیابیاں انہی لوگوں کو عطا کرتا ہے جو کام کے عادی ہوں۔جیتنے والے محنتوں سے نہیں گھبرایا کرتے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔والنَّشِطَتِ نَشْطاً۔والشبحَاتِ سَبْحاً (النازعات: 4۔3) یعنی ہمیشہ کامیاب و ہی ہوتے ہیں جو گرہ کشائی میں لگے رہتے ہیں۔وہ چھوڑتے نہیں جب تک گرہ کو کھول نہیں لیتے اور کام کو پورا نہیں کر لیتے اور پھر وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کئی لوگ اس پر بڑے خوش ہوتے ہیں کہ ہم نے آٹھ گھنٹے کام کیا ہے۔حالانکہ وہ تو تندرست ہوتے ہیں اور میرے جیسے بیمار کو بھی سال میں بہت دفعہ 22 22 گھنٹے روزانہ کام کرنا پڑتا ہے۔میں نے کئی دفعہ اپنے معترضین سے کہا ہے کہ میرے ساتھ دس دن اگر کام کرو تو تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ کتنا کام کرنا پڑتا ہے۔کام کا ہر ایک کو پتہ لگ جاتا ہے کیونکہ اس میں عادت کا کوئی سوال نہیں ہوتا۔ایک امیر شخص یہ تو کہہ سکتا ہے کہ : أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِتْ اضحی (12) میں مجھے اللہ تعالیٰ نے اجازت دی کہ زیادہ کپڑے پہن لوں مگر خدا نے یہ کہاں کہا ہے کہ وقت ضائع کرو؟ وقت ضائع کرنے کے لئے کوئی عذر نہیں پیش کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ کوئی شخص کہے مجھے اس کی عادت پڑ گئی ہے مگر اس طرح تو کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ خدا اور رسول کے انکار کی مجھے عادت ہوگئی ہے۔میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید تمہیں اس وقت تک کامیاب نہیں کر سکتی جب تک رات دن ایک کر کے کام نہ کرو، اپنی راتوں اور دنوں پر قبضہ نہ کر لو اور ایسی عادت ڈال لو کہ جس کام کو اختیار کر وایسی طرح کرو کہ جس طرح ہمارے ملک میں کہتے ہیں تخت یا تختہ۔جب تک یہ روح نہ پیدا ہو، جب تک کوئی شخص اپنے آپ کو فنا کرنے کے لئے تیار نہ ہو اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔تم لاکھ ایڑیاں رگڑر ومگر اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کر سکتے جب تک اس طریق پر کام نہ کرو جو اللہ تعالیٰ نے کامیاب ہونے کے لئے مقرر کیا ہے۔اس وقت بورڈ نگ تحریک جدید کے لڑکے میرے سامنے بیٹھے ہیں 405