تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 388
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1937ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول کوشش کریں اور انہیں اس تحریک میں حصہ لینے پر آمادہ کریں مثلاً اگر لاہور والے دیکھیں کہ قصور، امرت سر، شیخو پورہ یا فیروز پور کی جماعت چندوں کی ادائیگی میں نستی دکھاتی ہے اور وہ اپنا کام کر کے وہاں جائیں تو وہ دوہرے بلکہ تہرے ثواب کے مستحق ہوں گے یا شیخو پورہ، قصور، امرت سر اور فیروز پور کی جماعتوں کو معلوم ہو کہ لاہور، امرت سر اور گوجرانوالہ کی جماعتیں سست ہیں اور وہ اپنی جماعت کے آدمی بھیج کر اُن کو بست کریں تو یقینا وہ دوہرے بلکہ تہرے ثواب کے مستحق ہوں گے۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ یہ جماعتیں سستی کرتی ہیں، میں نے صرف مثال کے طور پر چند نام لے دیئے ہیں۔پس ہر جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی جماعت سے قریب تر جماعت کو اگر سستی اور غفلت میں مبتلا پائے تو اس کی سستی اور غفلت کو دُور کرنے کی کوشش کرے۔میں نے بار ہا بتایا ہے کہ کوئی گھر اپنے ہمسایہ گھر کو آگ لگنے کے بعد محفوظ نہیں ہوتا۔پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ تمام مومن آپس میں ایسے ہی ہیں جیسے ایک جسم کے مختلف اعضا۔تو کیسے ممکن ہے کہ ایک عضو میں بیماری ہو اور باقی جسم اس بیماری کی وجہ سے تکلیف نہ اُٹھائے ؟ اگر زید، بکر، عمرو اور خالد۔ہاتھ، کان، ناک اور پاؤں کی حیثیت رکھتے ہیں تو اسی طرح گوجرانوالہ ، شیخو پورہ، قصور، دہلی اور راولپنڈی کی جماعتیں بھی ہاتھ ، پاؤں ، ناک، کان اور انگلیوں کی حیثیت رکھیں گی۔پس یہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ جسم کا پاؤں یا ہاتھ یا کوئی اور عضو بیمار ہو اور سارا جسم اذیت نہ اٹھائے ؟ یقیناً جو بیماری ایک جگہ ہے وہ اپنا اثر دوسرے اعضاء پر بھی ڈالے گی اسی لئے مومن کو صرف اس بات پر تسلی نہیں ہوتی کہ فلاں کام میں نے کر لیا ہے بلکہ وہ یہ بھی دیکھا کرتا ہے کہ آیا میرے دوسرے بھائی نے بھی وہ کام کیا ہے یا نہیں؟ اور وہ تسلی سے نہیں بیٹھتا جب تک سارے لوگ وہی کام نہ کر لیں۔اس طرح کسی ایک جماعت کو اس بات پر مطمئن نہیں ہو جانا چاہئے کہ اس نے تحریک جدید میں حصہ لے لیا بلکہ اسے اس وقت تک اطمینان کا سانس نہیں لینا چاہئے جب تک ساری جماعتیں اس میں حصہ نہ لے لیں۔پس میں تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد وقت مقررہ کے اندر اپنی لسٹیں تیار کر کے بھجوا دیں اور اگر انہوں نے اپنی لسٹیں مکمل کر لی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنی ہمسایہ جماعتوں کی لسٹوں کو مکمل کریں۔اسی طرح جس شخص نے خود تو چندہ لکھوا دیا ہے مگر اس کے علم میں یہ بات ہو کہ جماعت میں بعض ایسے لوگ ابھی موجود ہیں جو اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں مگر انہوں نے حصہ نہیں لیا خواہ اپنی غفلت کی وجہ سے یا پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کی سستی کی وجہ سے ، تو وہ اخبار الفضل“ کے وہ پرچے جن میں تحریک جدید کے متعلق خطبات چھپے ہیں لے لے اور خود ایسے دوستوں کے گھروں پر جا کر 388