تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 367 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 367

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936ء الہی سلسلے روپے سے نہیں چلتے بلکہ اخلاص سے چلتے ہیں تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936 ء بر موقع مجلس شوری میں نے تحریک جدید کو شروع میں ہی بتایا تھا کہ الہی سلسلے روپے سے نہیں چلتے بلکہ اخلاص سے چلتے ہیں اس لئے ہم اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ ہمارے کاموں کی بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ اخلاص پر ہو۔ہمارے لئے روپیہ کے ذریعہ کام کرنا ناممکن ہے اس لئے غور کرتے وقت یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ہمارے کام کی بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ اخلاص پر مبنی ہو۔دیکھو صحابہ کے مقابلہ میں ہماری جماعت کتنی وسیع ہے مگر میں یہ نہیں خیال کر سکتا کہ اس وقت ہمیں کئی لاکھ کی جماعت میں سے دس ہزار سپاہی بھی آسانی سے مل سکتے ہیں کیونکہ آج کل کے لحاظ سے دس ہزار سپاہی رکھنے کے یہ معنے ہیں کہ کم از کم چار پانچ لاکھ روپیہ مہیندان پر خرچ کیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت جبکہ ہماری تعداد کی نسبت آپ ﷺ کے صحابہ کم تھے اور کم روپیہ رکھتے تھے، دس ہزار سپاہی جمع کر لئے۔اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کام اخلاص پر ہوتا تھا روپیہ پر نہیں۔اس وجہ سے آدمیوں کا ملنا ناممکن نہ تھا اور یہ سوال ہی نہ تھا کہ فلاں حد تک ہم قربانی کریں گے اس سے آگے نہیں بلکہ یہ کہا جاتا تھا کہ کوئی حد بندی نہیں جہاں چاہیں لے جائیں۔چنانچہ بدر کے موقع پر صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! ہم سے آپ ﷺ کیا پوچھتے ہیں؟ یہ سامنے سمندر ہے ارشاد ہو تو اس میں گھوڑے ڈال دیں۔اس سے ظاہر ہے کہ مومن دین کے لئے قربانی کرتے وقت کوئی شرط نہیں جانتا بلکہ حکم کا منتظر رہتا ہے اور جب کوئی جماعت اس مقام پر قائم ہو جائے تو پھر روپیہ کی کمی اس کی ترقی میں روک نہیں بن صلى الله۔میں نے کہا ہے کہ میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں کہ کوئی جاری شدہ کام بند کر دیا جائے لیکن اگر کوئی کام خود بخود بند ہو جائے تو ہو جائے۔مثلاً سکول کے کارکن مخلص نہ ہوں ، چار پانچ یا آٹھ دس ماہ کا بقایا ہو جائے اور وہ مدرسہ چھوڑ کر چلے جائیں اور سکول بند ہو جائے مگر میں جانتا ہوں کہ سکول بند نہ ہوگا۔اگر ہم اور بند اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں مگر کامیاب نہ ہوں اور کام کرنے والے کام چھوڑ کر چلے جائیں تو ایک دن 367