تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 353
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 18 دسمبر 1936ء گی اور وہ جابر حکومتیں نہیں ہوں گی بلکہ خادم حکومتیں ہوں گی اور دنیا کو لوٹنے کے لئے قائم نہیں ہوں گی بلکہ دنیا کو ابھارنے کے لئے قائم ہوں گی اور اس ذریعہ سے پھر اسلام کی شوکت اور اس کی عظمت ظاہر ہو گی۔پس میں اس مطالبہ کی طرف جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں یہ کوئی معمولی کام نہیں بلکہ نہایت ہی اہم ہے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس کی طرف خاص توجہ کریں اور اپنے اخلاق کو ایسے طور پر ڈھالیں کہ وہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے تمام بھائیوں کے لئے رضائے الہی کا موجب، سکھ کا موجب، عزت کا موجب اور نیک نامی کا موجب ہوں۔“ مطبوعہ الفضل 22 دسمبر 1936ء) 353