تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 278
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول تقریر فرمودہ 28 جون 1936ء ادا کیا ہے۔ہاں جب بھی وہ کوئی تماشاد یکھنا چاہے اس وقت اُسے وہ تماشاضرور دکھا دیا جائے۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل دے کر بھیجا ہے وہ کوئی پاگل وجود نہیں، جمادات کی طرح اور حیوانات کی طرح وہ محمد ود عقل کا یا بالکل بے عقل وجود نہیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت سے جو اسے دی گئی ہے کیا فائدہ اُٹھاتا ہے؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرتے ہیں؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی سمجھ کو استعمال کرتے ہیں؟ کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے فہم کو استعمال کرتے ہیں؟ دنیا میں بڑی چیزوں پر ہمیشہ چھوٹی چیزوں کو قربان کیا جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کمزور انسانیت پر اپنے پیدا کئے ہوئے قیمتی سے قیمتی جو ہروں کو قربان کیا۔آدم علیہ السلام اپنے زمانہ کا سب سے قیمتی جو ہر تھا مگر خدا تعالیٰ نے ان کمزور لوگوں کے لئے جنہوں نے شیطان کو جنت میں دخل دیا آدم علیہ السلام کی سی قیمتی جان کو قربان کرا دیا۔حضرت نوح علیہ السلام اپنے زمانہ میں سب سے قیمتی وجود تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ان ازلی شقوں اور ان بد قسمت وجودوں کیلئے جو ہدایت سے محرومی اختیار کر چکے تھے حضرت نوح علیہ السلام کی جان کو قربان کرا دیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے زمانہ کے سب سے قیمتی وجود تھے مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جان کو کمزور اور ناقص انسانوں کے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کرب و بلا میں مبتلا کیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے زمانہ کے قیمتی سے قیمتی وجود تھے مگر وہ نبی اسرائیل جو خدا کے لئے صرف اس قربانی کے مالک تھے کہ انہوں نے کہہ دیا: فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة 25) اُس بزدل، اس نشانات سے آنکھیں بند کر لینے والی اور اس جاہل قوم کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت موسی کی سی قیمتی جان کو قربان کرا دیا۔حضرت عیسی علیہ السلام اپنے زمانہ کے قیمتی ترین وجودوں میں سے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے جن کے متعلق حضرت مسیح علیہ السلام خود کہتے ہیں کہ وہ سانپ اور سانپوں کی اولاد ہیں، وہ درندے اور درندوں کی اولاد ہیں ، ان کی زندگی کو بھینٹ چڑھا دیا۔محمد ﷺ سے زیادہ پاک اور اعلی وجود دنیا میں کون آیا؟ کہ جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا: لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک 278