تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 262
اقتباس از تقریر فرموده 21 اپریل 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول تجارت والے اپنا بہی کھا نہ لکھ رہے ہوں مگر ان کی توجہ اس طرف ہو کہ خدا تعالیٰ کے کھاتہ میں ان کا حساب لکھا جائے۔ہم یہ سارے کام کرتے جائیں گے جب تک یہ آواز نہیں آتی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر نکل آؤ۔جب ہم سچے دل سے یہ ارادہ کر لیں گے تو خدا تعالیٰ ہمیں ضرور کامیاب کرے گا۔خدا تعالیٰ شکور ہے بندہ اگر اس کی طرف چل کر جاتا ہے تو وہ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔“ رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 19 تا 21 اپریل ۱۹۳۵ء ) 262