تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 251
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 20 دسمبر 1935ء جو بیلوں کی محتاج ہوتی ہے بلکہ تم انجن بنو جو دوسروں کو بھی کھینچ کر لے جاتا ہے۔جس دن اس قسم کے لوگ جماعت میں پیدا ہو جائیں گے تمام کام خود بخود سہولت سے ہوتے چلے جائیں گے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ رمضان کے پاک اور مقدس مہینہ کے طفیل ہماری جماعت کی غفلت اور ستی کو دور کرے اور ہر شخص میں یہ روح پیدا کرے کہ وہ اپنے آپ کو دنیا میں خدا تعالیٰ کا نمائندہ اور دینی خدمت کا ذمہ دار سمجھے۔دیکھو! خدا تعالیٰ نے خاص طور پر بعض کو خلفا قرار دیا ہے مگر ایک جگہ یہ بھی فرماتا ہے کہ: ثُمَّ جَعَلْنَكُمُ خَلَّيْفَ فِي الْأَرْضِ (یونس: 15) تم میں سے ہر ایک خدا کا خلیفہ ہے۔پس تم کیوں سمجھتے ہو کہ سلسلہ کے کاموں کا فلاں ذمہ دار ہے اور تم نہیں ؟ تم بھی ان کاموں کے ذمہ دار ہو اور دوسرے بھی اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ احساس تم میں پیدا ہو کہ تم میں سے ہر شخص خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کے جلال کا زندہ نمونہ ہے اور اسی کا فرض ہے کہ وہ دنیا کو آستانہ اسلام پر جھکائے اس کے ساتھ ہی میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا ہماری غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے جو نقصان اسلام کی اشاعت کو پہنچ رہا ہے وہ دور ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔“ مطبوع الفضل 25 دسمبر 1935 ء ) 251