تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 236
خطبہ جمعہ فرموده 20 دسمبر 1935ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول ہے۔حالانکہ جو شخص دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرتا ہے وہ ادنی نہیں بلکہ اعلیٰ ہے بشرطیکہ مبلغ ہر قسم کی کو تا ہی سے اپنے آپ کو بچائے۔میرے نزدیک مبلغوں میں سے بعض ایسے ہو سکتے ہیں بلکہ بعض کمزور مبلغ ایسے ہیں جنہوں نے ظاہر میں دین کو دنیا پر مقدم کیا ہے مگر در حقیقت وہ دنیا کو دین پر مقدم رکھتے ہیں بعض دفعہ وہ جھوٹا بل بنادیں گے، بعض دفعہ لوگوں سے مانگ کر چیزیں لے لیں گے مگر ایک یا دو یا اس سے زیادہ کی برائی سارے مبلغوں کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔اگر ایک یا دو ایسے مبلغ ہیں جو اس قسم کے ناجائز کام کرنے والے ہیں تو بیسیوں ایسے مبلغ بھی ہیں جنہوں نے حقیقت میں دین کو دنیا پر مقدم کیا اور اپنا دامن ہر قسم کی آلائشوں سے منزہ رکھا۔پس دو چار کے نقائص سب کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے اور اگر ہم کسی مبلغ کے متعلق دیکھیں کہ وہ جھوٹ بولتا ہے یا حرص اور لالچ سے کام لیتا ہے یا بعض جگہ سوالی بن جاتا تو ایسے شخص کی ذلت اس کے ساتھ تعلق رکھے گی اور وہ ایک آدمی کی ذلت ہوگی نہ کہ مبلغ کی ذلت۔تم اس قسم کی حرکات دیکھ کر کہ سکتے ہو کہ فلاں شخص ذلیل ہے، تم اپنے دل میں محسوس کر سکتے ہو کہ فلاں شخص نے ذلیل کام کیا مگر تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ مبلغ ہونا ذلت کا کام ہے یا تبلیغ ناپسندیدہ چیز ہے۔بہر حال موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ جب ہمارے مبلغ تبلیغ کے لئے جائیں تو بعض لوگ محسوس کریں کہ چونکہ یہ روپیہ لے کر کام کرنے والے ہیں اس لئے انہوں نے ایسی باتیں کہنی ہی ہیں لیکن اگر ایک ڈاکٹر تبلیغ کیلئے جاتا ہے یا ایک وکیل تبلیغ کیلئے جاتا ہے یا ایک زمیندار تبلیغ کے لئے جاتا ہے یا ایک سرکاری افسر تبلیغ کے لئے جاتا ہے تو وہ لوگ جو مبلغوں سے باتیں سننے کیلئے تیار نہیں ہو سکتے وہ ان سے باتیں سن کر دین کی باتیں سمجھ سکیں گے۔اس وجہ سے میں نے تحریک کی تھی کہ وہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ نے کسی قسم کی فوقیت دی ہے خواہ علم کے لحاظ سے خواہ پیشہ کے لحاظ سے خواہ ملازمت کے لحاظ سے وہ اپنے نام لکھا ئیں تا انہیں وعظوں اور لیکچروں کیلئے مختلف مقامات کے جلسوں پر بھیجا جا سکے۔مجھے افسوس ہے کہ میری اس تحریک پر بہت کم لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا۔میں یہ نہیں کہتا کہ لوگوں نے اپنے آپ کو پیش نہیں کیا ، پیش کیا مگر بہت کم اور پھر افسوس ہے کہ جن لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہم ان سے صحیح رنگ میں فائدہ نہ اٹھا سکے۔وجہ یہ ہوئی کہ یہ تمام نام دفتر تحریک جدید میں درج کئے گئے اور چونکہ دفتر تحریک جدید کا کام جلسے کرانا اور لیکچروں کے لئے لوگوں کو بھیجنا نہیں بلکہ یہ کام دعوۃ و تبلیغ کا ہے اس لئے یہ کام نہ ہو سکا۔اب میں ایک تو دفتر تحریک جدید کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ایسی تمام فہرستیں دعوۃ و تبلیغ کے دفتر میں بھجوادے اور دوسرے میں دعوت و تبلیغ والوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ان لوگوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں 236