تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 158

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اگست 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول بنا کر خدا تعالیٰ کے دروازے پر جا گر اؤ اور مایوس مت ہو کہ جو مایوس ہوتا ہے وہ شیطان ہے۔فرشتوں نے بھی کہا تھا کہ آدم دنیا میں فساد پھیلائے گا مگر جب خدا نے کہا کہ سجدہ کرو تو وہ سجدہ میں گر گئے اور سجدہ دعا ہی ہے۔اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ مایوس نہ تھے اور سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس کے نقصان سے دنیا کو بچا سکتا ہے مگر شیطان مایوس تھا اور اس نے سجدہ نہ کیا۔پس فرشتوں کی طرح خدا کے پاس برتن لے کر جاؤ پھر خدا تمہیں خالی ہاتھ نہ آنے دے گا۔“ ( مطبوعه الفضل 27 اگست 1935 ء ) 158