تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 102 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 102

102 پڑھیں شوق سے پڑھیں اس لئے کہ ہم نے دین سیکھنا ہے اور اس میں سنجیدگی اختیار کریں، پھر یہاں جو آپ لوگوں نے تین چار دنوں میں سیکھا ہے ( چار دن کا ہی کورس تھا نا؟) تو اس میں آپ کو قرآن شریف بھی پڑھایا گیا حدیث بھی پڑھائی گئی اس کا امتحان بھی ہوا اور دینی معلومات کا بھی امتحان ہوا تو اس ساری چیزوں کو جو آپ نے یہاں سیکھیں ہیں وہ اس لئے تھی کہ آپ کو تھوڑی سی عادت ڈالی جائے تاکہ شوق پیدا ہو اور گھر جاکے بھی آپ دین سیکھیں۔علم سکھانے والے کا عزت و احترام کریں پھر آپ نے یہاں آداب سیکھے ہیں یا Etiquettes جنہیں کہتے ہیں۔اس میں ایک یہ بھی ہے کہ آپ کو کوئی بھی علم سکھانے والا چاہے دینی علم ہو یا دوسرا علم جو بھی آپ سیکھتے ہیں جو بھی آپ کو سکھانے والے ہیں ان کا عزت واحترام کریں آپ کی جماعت میں آپ کی مجلس میں ناظم اطفال ہیں یا منتظم اطفال ہیں جو آپ کی دینی تربیت کی بھی کوشش کرتے ہیں ایک تنظیم کے تحت ان سے بھر پور تعاون کریں۔ان کی عزت کریں ان کا احترام کریں۔اسی طرح اپنے سکول میں ٹیچر ز کا بھی احترام اور عزت کریں۔اور ایک احمدی بچے کے لئے خاص نشان ہونا چاہئے کہ وہ اپنے استادوں کی عزت کرتے ہیں۔دین سیکھنا بہت بڑی نیکی ہے پھر دین سیکھنا ایک اتنی بڑی نیکی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کے لئے کوئی اچھی بات کا ارادہ کرتا ہے یہ چاہتا ہے کہ وہ شخص نیک بنے اور نیکیاں کرے اور اللہ میاں کا پیار حاصل کرے تو اس کے ذہن کو دین سیکھنے کی طرف متوجہ کرتا ہے، اس طرف توجہ دلاتا ہے۔اس کے اندر شوق پیدا کرتا ہے کہ وہ دین