تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 87 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 87

87 کمزور سیکھتے ہیں کہ احمدی سے بات کریں گے تو ان کے ایمان کمزور ہو جائیں گے اور اسلام چھوڑ دیں گے۔بہر حال یہ تو ان کے علماء کی باتیں ہیں جن کے پیچھے چل کر عامتہ المسلمین جو ہیں وہ بھی اپنی دنیا و عاقبت خراب کر رہے ہیں۔اسی طرح ہم جو احمدی ہیں ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنا حق ادا کریں۔ہمارا بھی فرض ہے کہ ان ہدایات کے راستوں کا عملی نمونہ بنیں جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں۔پس رمضان کا مہینہ جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے روحانی حالتوں کی بہتری اور قرآن کریم پر عمل اور غور کرنے کے لئے ہمیں پھر میسر فرمایا ہے اس سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے اور پوری کوشش کرنی چاہئے۔اور بھر پور فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے جب ہم اس کی روزانہ با قاعدگی سے تلاوت بھی کرنے والے ہوں۔اس کے احکامات پر غور کرنے والے ہوں۔ان پر عمل کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔اس کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ نے بعض حکم دئے ہیں کہ ان کو بجالا کہ بعض نیکیاں ہیں ان کو کرنے کا حکم دیا ہے جن سے ہدایت کے راستے ملتے ہیں۔بعض برائیاں ہیں ان سے کہا ہے کہ بچو تو ان راستوں پر چل سکو گے جو منزلِ مقصود تک لے جانے والے راستے ہیں۔اور ایک مومن کی منزل مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے؟“ قرآن کریم کی عملی تصویر بنے کی کوشش کریں نیز فرمایا۔”جب ہم خدا تعالیٰ سے قرآن کریم کی حکومت اور اس کی عظمت اور تمام دنیا میں اس کی حکومت کے قیام کے دعا مانگ رہے ہوں گے تو یقینا خدا تعالیٰ اپنے زور آور حملوں سے نشانات کا ایک نیا سلسلہ اور دور شروع فرمائے گا۔اور قرآن کریم کی تعلیم اپنی تمام تر عظمتوں کے ساتھ حق کے قیام اور باطل کے فرار کے نظارے ہمیں دکھائے گی۔لوگ