تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 104
104 روزانہ قرآن کریم پڑھیں اور کلاسوں میں شامل ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم پڑھیں۔قرآن کریم پڑھیں گے تو آپ کو پتہ لگے گا کہ ہم نے کیا کیا کچھ کرنا ہے، کیا کیا کچھ اللہ میاں نے ہمیں حکم دیئے ہیں، کیا تعلیم دی ہے۔تو اس طرح آپ کو بہت سارے فائدے ہوں گے۔مجھے امید ہے کہ اکثر بچے ہمارے جو دس سال سے اوپر کے ہیں با قاعدہ قرآن کریم پڑھتے ہوں گے۔اگر نہیں پڑھتے تو پڑھنے کی عادت ڈالیں۔روز کم از کم ایک رکوع پڑھا کریں اور کلاسوں میں شامل ہوا کریں۔خدام الاحمدیہ اگر کلاسیں لگاتی ہے تو بڑی اچھی بات ہے۔نہیں لگاتی ہیں تو لگانی چاہئیں۔تاکہ بچوں کو بتائیں تو جب آپ لوگ اس طرح تعلیم حاصل کریں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے بہت مفید وجود بن جائیں گے، جماعت کا ایک بہت مفید حصہ بن جائیں گے۔“ وو مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم صفحہ 350 ایڈیشن 2007 انڈیا ) قرآن کریم کا پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ : ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِين (البقرہ) یہ وہ کتاب ہے اس میں کوئی شک نہیں ھدایت دینے والی ہے متقیوں کو۔پس جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے۔اپنے رب کی عبادت کرو تو تقوی میں بڑھو گے۔اور تقوی میں بڑھنے کے لئے قرآن کریم جو خدا کا کلام ہے اس کو بھی پڑھنا ضروری ہے اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔پس تقوی اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک قرآن کریم کو پڑھنا اور اس پر عمل کرنا زندگیوں کا حصہ نہ بنالیا جائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم کے نزول کی علت غالى هُدًا لِلْمُتَقِین قرار دی ہے یعنی اس کا مقصد متقیوں کے لئے ھدایت