آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 12
آنحضرت صلی الم اور امن عالم پیارا بنا دیتا ہے 6 اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 67) پس یہ انقلاب تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے دلوں میں پیدا کیا کہ جو مشرک تھے وہ موحد بنے اور ایسے موحد بنے کہ خدا تعالیٰ کے پیارے بن گئے۔وہ خدا تعالیٰ محبت کرنے والے اور خدا تعالیٰ ان سے پیار کرنے والا بن گیا۔اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والوں نے عبادت کے بھی حق ادا کیے اور خوب ادا کیے۔اللہ تعالی کی دی ہوئی تعلیم پر عمل شروع کیا جب کسی اور خوب کیا اور اس کے معیار قائم کیے۔کسی سے محبت ہوتی ہے تو پھر اس کے ہر قول و فعل پر انسان عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس کی ہر بات سنے اور اس کو ماننے کی کوشش کرتا ہے۔زبانی محبت کا دعوی نہیں کرتا۔پس جب ان لوگوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ کی مخلوق کے حق ادا کرنے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوئی۔حقوق العباد کی بجا آوری میں بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش 12