آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 3

آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 کو اسلحہ فراہم کرتے رہے کہ ہمارا اسلحہ بکتا رہے۔یہ مرتے ہیں تو مریں، کیا فرق پڑتا ہے۔لیکن بھول گئے کہ یہ حالات ان پر بھی آ سکتے ہیں اور اپنی ترقی کے زعم میں ان کی عقلیں ماری گئیں اور آنکھیں اندھی ہو گئیں اور پھر اب سب دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہی ہوا جس کا خطرہ تھا اور یورپ میں بھی جنگی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔یوکرائن کی وجہ سے روس اور نیٹو (NATO) کے ممالک آمنے سامنے کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ برتری کس نے آخر میں حاصل کرنی ہے یا دونوں کی طرف کتنا نقصان ہونا ہے لیکن یہ یقینی بات ہے کہ اس کے نتائج بہت خطرناک ہونے ہیں اور اگر اب بھی عقل سے کام نہ لیا تو ایک خوفناک تباہی اس کا انجام ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اب تائیوان کا معاملہ بھی کھڑا ہو گیا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ اب پوری دنیا خوفناک جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔اس زمانہ کے اللہ تعالیٰ کے فرستادہ نے بڑے زور سے تنبیہ کی ہوئی ہے کہ ”اے یورپ! تُو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا! 3