آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 14 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 14

آنحضرت صلی العلم اور امن عالم رض اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 کرتے تھے لیکن ایک موقع پر اس مضمون کو بیان فرمایا : ”آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور امن عالم“ آپ کے اس مضمون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، استفادہ کرتے ہوئے میں بھی اس حوالہ سے کچھ بیان کروں گا۔یہ تو ہم دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ امن بڑی اہم چیز ہے۔امن کی باتیں ہوتی ہیں، ہر کوئی کہتا ہے امن بہت اہم چیز ہے اور امن کی حالت ہی گھر کے سکون اور سلامتی کی بھی ضمانت ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی سکون و سلامتی کی ضمانت ہے اور خواہش بھی رکھتے ہیں کہ ہر سطح پر امن قائم ہو لیکن صرف خواہش امن پیدا نہیں کر دیتی کیونکہ یہاں بھی امن کی خواہش خود غرضی لیے ہوئے ہوتی ہے اور یہی ہم دنیا میں دیکھتے ہیں۔۔۔اگر خود غرضی نہ ہو تو لڑائیاں ہو ہی نہیں سکتیں۔بالعموم جب کوئی امن کی بات کرتا ہے تو امن کی خواہش اپنے لیے ہوتی بلکہ عموما جب انسان دعا بھی کرتا ہے اور اگر دعا نہیں بھی ہو رہی تو انسان یہی کہتا ہے یعنی بعض دفعہ خواہش کا اظہار زبان ہے 14