آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 27
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 کے لیے، نہ یہودیوں کے لیے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو وہ ان کی بربادی کی خواہش رکھے اور دوسری طرف ان کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف بھی کرے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا۔پس حقیقی موحد ہی حقیقی امن و سلامتی کا علمبردار ہے۔اگر مسلمان حقیقت میں اس نکتہ کو سمجھ لیں اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں تو دنیا میں حقیقی امن پسند یہی ہوں گے لیکن پھر وہی بات کہ اس کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کے ساتھ جڑنا بھی ضروری ہے، تبھی علم و معرفت کا صحیح ادراک بھی ہو سکتا ہے۔لیکن ساتھ ہی میں پھر کہوں گا کہ یہ ہم پر بھی ذمہ داری ڈالتا ہے کہ ہم اپنی حالتوں کا جائزہ لیتے رہیں۔یہ نہ ہو کہ ہمارا نمازوں میں الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ پڑھنا صرف منہ کے الفاظ ہوں اور دل اس کی گہرائی سے خالی ہوں۔اگر دل و دماغ اس گہرائی سے خالی ہیں تو ہم بھی فتنہ و فساد پیدا کرنے والوں میں سے ہوں گے۔امن و سلامتی پھیلانے والوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی 27